جے پور: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ دیپیندر سنگھ ہڈا نے مرکزی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم کو ملک، فوج اور نوجوانوں کے مستقبل کے مفاد میں نہ بتاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے غرور چھوڑ کر اس اسکیم کو واپس لینے کی مانگ کی ہے۔ آج یہاں ریاستی کانگریس کے دفتر میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں دیپیندر ہڈا نے کہا کہ مرکزی حکومت کو فوری طور پر اس اسکیم کو واپس لینا چاہئے، کیونکہ یہ اسکیم ملک، فوج اور نوجوانوں کے مستقبل کے مفاد میں نہیں ہے۔
Published: undefined
دیپیندر ہڈا نے پی ایم مودی سے اپیل کی کہ وہ انا کو چھوڑیں اور ملک کے نوجوانوں اور فوج کے دل کی بات سنیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس فوج کو کبھی کمزور نہیں ہونے دے گی اور وہ ہر اس قدم کی مخالفت کرے گی جو اسے کمزور کرے گی اور ملک کی سلامتی، فوج کو کمزور اور نوجوانوں کے مستقبل کے کھلواڑ نہیں ہونے دیا جائے گا۔
Published: undefined
مرکزی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ حب الوطنی کے نام پر ووٹوں کو تقسیم کرنا چاہتی ہے، لیکن اس نے نوجوانوں کی حب الوطنی کو نہیں سمجھا اور نوجوانوں کے جذبے کی توہین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوان کنٹریکٹ کے نام پر فوج میں بھرتی نہیں ہونا چاہتے، وہ ملک کی خدمت کے لیے سپاہی بننا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ملک چاروں طرف سے دشمنوں میں گھرا ہوا ہے تو ایک طرف چین اور ایک طرف پاکستان ہے اور اس منصوبے کی بنیاد پر ہماری فوج کی تعداد آہستہ آہستہ کم ہو گی۔
Published: undefined
دیپیندر ہڈا نے کہا کہ اس سکیم کے تحت بھرتیاں کنٹریکٹ پر ہوں گی اور اس کا ایک چوتھائی حصہ کنفرم ہو جائے گا، اس طرح پندرہ سال بعد ملک کی مسلح افواج میں فوجیوں کی تعداد 14 لاکھ سے کم ہو کر چھ لاکھ رہ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فوج میں شامل ہونے والا شخص اپنے مستقبل کے بارے میں غیر محفوظ محسوس کرے گا تو وہ ملک کے لیے کیسے لڑ سکے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز