شیوسینا-یو بی ٹی کے لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے راوت نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر اسپیکر کا عہدہ بی جے پی کو مل جاتا ہے تو وہ حکومت کی حمایت کرنے والی پارٹیوں ٹی ڈی پی، جے ڈی یو اور ایل جے پی کو توڑ دے گی۔ اسی کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر ٹی ڈی پی لوک سبھا اسپیکر کے عہدے کے لیے اپنا امیدوار کھڑا کرتی ہے تو اپوزیشن انڈیا الائنس کے تمام اتحادی اس کی حمایت کو یقینی بنائیں گے۔
Published: undefined
سنجے راؤت نے یہ بات اتوار (16 جون) کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا کے اسپیکر کے عہدے کا انتخاب کا معاملہ کافی ہے۔ اگر یہ عہدہ بی جے پی کو مل جاتا ہے تو وہ حکومت کی مدد کرنے والی پارٹیوں کو توڑ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا تجربہ ہے کہ بی جے پی ان لوگوں کو دھوکہ دیتی ہے جو اس کی حمایت کرتے ہیں، سنجے راؤت نے کہا کہ لوک سبھا اسپیکر کے انتخاب کا یہ معملہ اہم ہے۔ اس بار صورتحال 2014 اور 2019 سے مختلف ہے۔ حکومت مستحکم نہیں ہے۔ میں نے سنا ہے کہ ٹی ڈی پی اپنا امیدوار کھڑا کرنا چاہتی ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو ’انڈیا الائنس‘ میں شامل پارٹیاں اس معاملے پر بات کریں گے اور ٹی ڈی پی امیدوار کی کامیابی کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گی۔
Published: undefined
سنجے راؤت نے کہا کہ ضابطے کے مطابق اپوزیشن کو ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ ملنا چاہیے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ این ڈی اے حکومت مستحکم نہیں ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے بعد بی جے پی کے بارے میں آر ایس ایس کے کچھ لیڈروں کے حالیہ بیانات کے بارے میں پوچھے جانے پر راؤت نے کہا کہ اگر آر ایس ایس ماضی کی ’غلطیوں‘ کو درست کرنا چاہتی ہے تو یہ اچھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
Published: undefined
شیوسینا یو بی ٹی کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو این ڈی اے پارلیمانی پارٹی میٹنگ میں لیڈر منتخب کیا گیا تھا نہ کہ بی جے پی پارلیمانی پارٹی میٹنگ میں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ نہیں ہوئی، اگر بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں لیڈر منتخب کرنے کا مسئلہ آتا تو نتائج مختلف ہو سکتے تھے۔ اسی لیے مودی کو این ڈی اے پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں لیڈر منتخب کیا گیا۔ یہ ایک سنگین معاملہ ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined