نئی دہلی: کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کے گذشتہ پانچ سال میں ملک میں بڑے دھماکے نہیں ہونے سے متعلق بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے پٹھان کوٹ، اودھم پور، پمپور، پلوامہ وغیرہ مقامات پر ہوئے ہلاکت خیز دہشت گردانہ حملوں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ مودی کو بتانا چاہئے کہ ان سے بڑے دھماکے کیا ہوتے ہیں۔
Published: 03 May 2019, 9:10 PM IST
کانگریس ترجمان آنند شرما نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں معمول کی پریس بریفنگ میں دعوی کیا کہ مودی حکومت کے دور میں ملک میں دہشت گردانہ حملوں میں 176 فیصد اضافہ ہوا ہے اور دسمبر 2018 تک سولہ بڑے دہشت گردانہ حملے ہوئے ہیں۔ ملک میں پچھلے پانچ برسوں کے دوران 1706 دہشت گردانہ واقعات ہوئے جن میں 426 جوان شہید ہوئے اور 1355 عام شہری مارے گئے ہیں۔
Published: 03 May 2019, 9:10 PM IST
انہوں نے کہا کہ مودی زمینی حقائق کا انکار کرتے رہتے ہیں اور سیکورٹی کے نام پر ملک کو تقسیم کرتے ہیں۔ ان کی ہر تقریر اور بیان سے ملک کو چوٹ پہنچتی ہے اور ہر بیان کے ذریعہ سے وہ ملک کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کی کوشش یہ ہوتی ہے کہ حقائق کو مسترد کیا جائے اور اپنے سیاسی فائدے کے حساب سے حقائق کو پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے پانچ سال کے دوران صرف سماج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔
Published: 03 May 2019, 9:10 PM IST
ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم نے داخلی سلامتی کو کبھی اہمیت نہیں دی ہے اور اس سے وابستہ حقائق کو نظر انداز کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی آر پی ایف نے حکومت سے آئی ای ڈی کو تباہ کرنے کے لئے جدید آلات خریدنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن مودی حکومت نے فورس کے مطالبہ پر توجہ نہیں دی اور اس کے لئے فنڈ دستیاب نہیں کرایا گیا۔
Published: 03 May 2019, 9:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 03 May 2019, 9:10 PM IST