نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ چینی فوجیوں نے رائفل کے دستے، لوہے کی سلاخوں، خاردار تاروں، لاٹھیوں اور دیگر ہتھیاروں سے ہمارے فوجی جوانوں پر حملہ کرکے ناقابل معافی جرم کیا ہے- وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ ملک کے عوام کو جواب دیں کہ ہمارے فوجیوں کو نہتے ان سے لوہا کیوں لینا پڑا۔
Published: undefined
جمعرات کے روز یہاں جاری ایک بیان میں کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال اور پارٹی کے میڈيا سیل کے انچارج رندیپ سنگھ سورجے والا نے کہا کہ ملک میں 20 فوجی جوانوں کی شہادت پر آب دیدہ آنکھوں سے خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے اور ملک کے باشندگان شدید درد، ناراضگی اور غم و غصے میں ہیں۔ یہ واقعہ ملک میں اذیت کا باعث ہے اور ہر کسی کی زبان پر شدید غم و غصہ کا اظہار پایا جاتا ہے۔ ملک کے بہادروں کو بے دردی سے شہید کردیا گیا ہے۔ ملک اب یہ جاننا چاہتا ہے کہ مادر وطن کے ان لاڈلوں کو کیوں اور کس نے چینی مسلح فوجیوں سے نہتے لوہا لینے پر مجبور کیا۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ چین نے ناقابل معافی جرم کیا ہے۔ اس کے فوجیوں نے جان بوجھ کر ہمارے بہادر فوجی افسران اور جوانوں پر رائفل کے دستانے، لوہے کی سلاخوں، خاردار تاروں، لاٹھیوں اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ اہل وطن کا دل یہ سوچ کر کانپ اٹھتا ہے کہ ہمارے بہادر فوجیوں کو جس بہیمانہ اور بے رحمی سے شہید کیا گیا ہے وہ انتہائی افسوسناک، ناقابل قبول اور تکلیف دہ ہے۔
Published: undefined
کانگریس لیڈروں نے کہا کہ "مودی اور راجناتھ سنگھ ملک کو جواب دیں کہ ہمارے بہادر فوجی افسران اور جوانوں کو نہتے ہوکر دشمن کے پاس کیوں بھیج دیا گیا ہے۔ کس حکمران نے ہمارے فوجی افسروں اور سپاہیوں کو یہ حکم دیا تھا۔ جب ہمارے فوجی افسران اور فوجی جوانوں کو نہتے بھیجا گیا تھا، تو آرمی پروٹوکول کے مطابق ان کی حفاظت کے لئے مسلح 'بیک اپ فورس' کیوں دستیاب نہیں تھی؟۔ اگر بیک اپ فورس موجود تھی تو اسے کیوں نہیں بھیجا گیا۔ چین کے دشمنانہ منصوبوں اور ہمارے جانباز جوانوں پر حملہ کرنے کی سازشوں کے بارے میں حکومت کو پیشگی اطلاع کیوں نہیں تھی؟۔ کیا چین کے ارادے کو سمجھنے میں مرکزی حکومت کی بڑی غلطی اور ان کی قیادت کی مکمل ناکامی کی علامت نہیں ہے؟"
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined