بشنو پور: مغربی بنگال کی وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی صرف بڑی باتیں کرتے ہیں، ہر ایک کے اکاؤنٹ میں 15 لاکھ روپے جمع کروانے جیسے جھوٹے وعدے کرتے ہیں لیکن ایل پی جی کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں اور وہ انہیں کم کرنے کو تیار نہیں ہیں۔
Published: undefined
ممتا بنرجی نے ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’میں وزیر اعظم کی کرسی کا احترام کرتی ہوں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ نریندر مودی بہت جھوٹے ہیں۔ وہ صرف جھوٹ بولتے ہیں۔ غنڈے کون ہیں؟ آج بی جے پی کے تشدد کی وجہ سے یو پی میں آئی پی ایس افسر اپنی ملازمت چھوڑ رہے ہیں۔ وہ (بی جے پی) باہر سے غنڈے لاتے ہیں، وہ ہماری ثقافت کو تباہ کر رہے ہیں۔‘‘
Published: undefined
ٹی ایم سی کے سپریمو نے کہا کہ انتخابات سے قبل مشکلات سے بچنے کے لئے یو پی جیسی ریاستوں سے لوگوں کو لایا جا رہا ہے اور بیرونی غنڈوں کی مدد سے بنگال کو فتح کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بنرجی نے مزید کہا کہ وہ ’بیٹی پڑھائو۔ بیٹی بچاؤ‘ کانعرہ لگاتے ہیں مگر اس اسکیم پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا گیا۔ اس کے باوجود ہماری حکومت لڑکیوں کو 1000 سے 500 روپے کے وظائف مہیا کرتی ہے۔
Published: undefined
اس سے قبل، ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے مغربی بنگال کے بی جے پی صدر کی تقریر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی تہذیب و تمدن کو فراموش کر دیا ہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر مبینہ طور پر عوامی جلسہ میں پوچھ رہے ہیں کہ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ساڑی کیوں پہن رکھی ہے؟ انہیں اپنی زخمی ٹانگ کو بہتر طور پر ظاہر کرنے کے لئے شارٹس کپڑے پہننے چاہئیں۔ موئیترا نے کہا کہ یہ بیان بی جے پی کی ذہنت کی عکاسی کرتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز