قومی خبریں

مودی کا دور ختم ہوگیا، یہ تبدیلی کا وقت ہے: راہل

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا ’’کانگریس کی ’نیائے اسکیم‘ سے متاثر ہوکر پورے ملک میں نوجوان، تجربہ کار اور بزرگ ووٹر بھی اس اسکیم کی طاقت کو سمجھ رہا ہے۔ اس لئے سبھی بڑی تعداد میں ووٹنگ کر رہے ہیں‘‘۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں تبدیلی کی لہر چل رہی ہے اور ہر ووٹر کانگریس کو ووٹ دے رہا ہے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا ’’کانگریس کی ’نیائے اسکیم‘ سے متاثر ہوکر پورے ملک میں نہ صرف نوجوان بلکہ تجربہ کار اور بزرگ ووٹر بھی اس اسکیم کی طاقت کو سمجھ رہا ہے۔ اس لئے سبھی بڑی تعداد میں ووٹنگ کر رہے ہیں‘‘۔ مودی جی آپ کا وقت اب پورا ہوگیا ہے اور وقت کا بدلاؤ جاری ہے‘‘۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے جس میں ووٹ کی طاقت سے ملک کو بدلتے دیکھا ہے، پہلا ووٹ 1962میں دیا تھا، اب ہوگا نیائے کے لئے۔

Published: undefined

کانگریس صدر نے فیس بک وال پر بھی ایک پوسٹ کیا ہے جس میں مہنگائی کم کرنے کیلئے لوگوں سے کانگریس کو اقتدار سونپنے کی اپیل کر رہے ہیں۔ انہوں نے لکھا ’’ہم سمجھتے ہیں، بڑھتی قیمتوں نے عام آدمی کی زندگی پر بھاری بوجھ ڈالا ہے۔ اس بوجھ کو کم کرنے کے لئے کانگریس پارٹی پیٹرول اور ڈیزل کو جی ایس ٹی کو دائرے میں لائے گی اور بڑھتی قیمتوں کو کم کرنے میں مدد کرے گی‘‘۔

Published: undefined

ایک دیگر پوسٹ میں کانگریس نے وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بننے کے 3 مہینے کے اندر قومی انسداد دہشت گردی مرکز (نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر) کا قیام کر دیا جائے گا۔ اس سے قبل راہل گاندھی یہ بھی وعدہ کر چکے ہیں کہ ان کی حکومت بر سر اقتدار آنے پر پیرا ملٹری فورسز کے ہلاک ہونے والے جوانوں کو بھی فوجی جوانوں کی طرح شہید کا درجہ دیا جائے گا۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined