قومی خبریں

’مودی جی کیا اب بھی آپ خاموش رہیں گے؟‘ پرینکا گاندھی نے ریونّا سیکس اسکینڈل معاملہ پر پی ایم مودی سے کیا سوال

پرینکا نے ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ ’’جس لیڈر کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر وزیر اعظم تصویر کھنچواتے ہیں، جس لیڈر کے حق میں انتخابی تشہیر کرنے 10 دن قبل وزیر اعظم خود آتے ہیں، آج کرناٹک کا وہ لیڈر فرار ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>پرینکا گاندھی / آئی اے این ایس</p></div>

پرینکا گاندھی / آئی اے این ایس

 

کرناٹک میں جنتا دل سیکولر (جے ڈی ایس) کے لیے اس وقت حالات انتہائی ناخوشگوار معلوم پڑ رہے ہیں۔ لوک سبھا انتخاب کے درمیان ہاسن سے این ڈی اے امیدوار پرجول ریونّا کے مبینہ سیکس اسکینڈل معاملہ نے طول پکڑ لیا ہے اور اب جے ڈی ایس کے کئی لیڈران بھی ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس درمیان کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے این ڈی اے امیدوار ریونّا کے بہانے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور ان سے ایک تلخ سوال بھی پوچھا ہے۔

Published: undefined

دراصل پرینکا گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’جس لیڈر کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر وزیر اعظم تصویر کھنچواتے ہیں۔ جس لیڈر کے حق میں انتخابی تشہیر کرنے 10 دن قبل وزیر اعظم خود جاتے ہیں۔ اسٹیج پر اس کی تعریف کرتے ہیں۔ آج کرناٹک کا وہ لیڈر ملک سے فرار ہے۔‘‘ اس پوسٹ میں وہ مزید لکھتی ہیں کہ ’’اس کے بہیمانہ جرم کے بارے میں سن کر ہی دل دہل جاتا ہے۔ سینکڑوں خواتین کی زندگی جس نے تہس نہس کر ڈالی۔ مودی جی کیا اب بھی آپ خاموش رہیں گے؟‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ ہندوستان کے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوگوڑا کے پوتا پرجول ریونّا پر خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور جنسی استحصال کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ یہ سنگین الزام ان کے گھر پر ہی کام کرنے والی ایک ملازمہ نے لگایا ہے، جس کے بعد ریاست میں ایک سیاسی ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔ کئی فحش اور قابل اعتراض ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس نے جے ڈی ایس اور بی جے پی کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

Published: undefined

اس معاملے میں کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا بھی رد عمل سامنے آ چکا ہے۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’ہمارا سر شرم سے جھک گیا ہے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ یہ ایک ناقابل معافی جرم ہے۔ یہ شرم کی بات ہے۔ وہ ایک رکن پارلیمنٹ ہیں اور سابق وزیر اعظم کے پوتا ہیں۔ وہ اسی سیٹ سے رکن پارلیمنٹ ہیں جس کی نمائندگی سابق وزیر اعظم نے کی تھی۔ مجھے پتہ چلا ہے کہ وہ ملک چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined