قومی خبریں

مودی جی کو ’م‘ سے ’مٹن، مچھلی، مغل، منگل سوتر، مجرا‘ تو یاد ہے، لیکن ’مریادا‘ کی فکر نہیں: ملکارجن کھڑگے

ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم کی زبان پر ’ناچنے دو‘ اور ’مجرا‘ جیسے الفاظ زیب نہیں دیتے، انھیں اپنے عہدہ کے وقار کو قائم رکھنا چاہیے۔

<div class="paragraphs"><p>ملکارجن کھڑگے /&nbsp; آئی اے این ایس</p></div>

ملکارجن کھڑگے /  آئی اے این ایس

 

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے آج پی ایم مودی کے ذریعہ کی گئی تقریر میں ’مجرا‘ لفظ استعمال کیے جانے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ہماچل پردیش میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کھڑگے نے کہا کہ ’’مودی جی گھبرا گئے ہیں، اس لیے ان کی زبان سے ایسی باتیں نکل رہی ہیں۔‘‘

Published: undefined

کانگریس صدر نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے بہار میں اپنی تقریر کے دوران ایسے الفاظ استعمال کیے ہیں جو کسی بھی ملک کے وزیر اعظم نے اب تک استعمال نہیں کیا۔ پی ایم مودی کا ہم سب احترام کرتے ہیں، لیکن کیا ان کی یہ ذمہ داری نہیں بنتی کہ وہ اس عہدہ کا وقار برقرار رکھیں؟

Published: undefined

کھڑگے نے پی ایم مودی کی تقریر پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک کے وزیر اعظم کی زبان پر ’ناچنے دو‘ اور ’مجرا‘ جیسے الفاظ زیب نہیں دیتے۔ انھیں اپنے عہدہ کا وقار قائم رکھنا چاہیے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ پی ایم مودی اپنی تقریروں میں اشتعال پیدا کرنے والی باتیں خوب کرتے ہیں۔ وہ ہندو-مسلم کی باتیں کرتے ہیں اور ایک ذات کو دوسری ذات سے لڑانے کی بات کرتے ہیں۔

Published: undefined

قبائلیوں اور دلتوں کے حقوق سے متعلق بھی کھڑگے نے پی ایم مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ جو چیز آئین میں ہے، اسے مودی حکومت ایک ایک کر کے نکال رہی ہے۔ ان کے حقوق کو دینے سے انکار کر رہی ہے۔ اس لیے کانگریس پارٹی اپنی پوری طاقت کے ساتھ مودی حکومت کے خلاف کھڑی ہو گئی ہے۔

Published: undefined

کانگریس صدر کھڑگے نے پی ایم مودی کے ذریعہ انتخابی اجلاس کے دوران لگاتار قابل اعتراض الفاظ کے استعمال پر افسوس کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’انتخاب کے وقت مودی جی کو ’م‘ سے ’مٹن‘ یاد آتا ہے، ’م‘ سے ’مچھلی‘ یاد آتا ہے، ’م‘ سے ’مغل‘ یاد آتا ہے، ’م‘ سے منگل سوتر‘ یاد آتا ہے، ’م‘ سے ’مجرا‘ یاد آتا ہے… لیکن ’م‘ سے ’مریادا‘ (وقار) یاد نہیں آتی ہے، جو وزیر اعظم عہدہ کے لیے ہونی چاہیے۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ ہفتہ کے روز بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ایک انتخابی ریلی کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ پر حملہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ انڈیا اتحاد اپنے ووٹ بینک کے لیے ناچ رہی ہے اور مجرا کر رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined