مرزاپور: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے جمعہ کو الزام لگایا کہ مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے گزشتہ پانچ سال کے دوران ملک میں 12000 کسانوں نے خود کشی کر لی۔
پرینکا گاندھی نے اتر پردیش میں مرزا پور لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار للی تیش پتی ترپاٹھی کے حق میں روڈ شو کے بعد لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے دوران کسانوں کا ہراساں کیا گیا اور انہیں ان کے پیداوارکی مناسب قیمت نہیں ادا کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے کسانوں سے ان کی آمدنی دوگنی کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن ان کی آمدنی بڑھنے کے بجائے پہلے کے مقابلے میں آدھی ہو گئی۔ انہیں وقت پر کھاد، بیج اور ضروری اشیاء نہیں ملتی ہے۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ وزیر اعظم انتخابی مہم کے لئے ملک بھر جارہے ہیں لیکن انہوں نے کسانوں سے ملاقات نہیں کی ہے۔ وہ اپنا سینہ 56 انچ کے ہونے کی بات کہتے ہیں لیکن ان میں کسانوں سے ملنے کی ہمت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ’نیائے یوجنا ‘لے کر آئی ہے جس سے لوگوں خاص طور پر غریبوں کو کافی فائدہ ہوگا۔
Published: 17 May 2019, 7:10 PM IST
دریں اثنا، پرینکا نے کہا وزیر اعظم مودی نیتا (رہنما) نہیں ابھی نیتا (اداکار) ہیں، دنیا کا سب سے بڑا ادکار وزیر اعظم بنا، اس سے تو اچھا تھا کہ امیتابھ بچن کو ہی وزیر اعظم بنا دیتے۔
مرکزی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ بی جے پا مقصدر صرف اور صرف اقتدار حاصل کرنا تھا۔ مودی نے گزشتہ لوک سبھا انتخابات کے وقت کئے اپنے وعدوں کو پرا نہیں کیا۔ کانگریس جھوٹے وعدے نہیں کرتی بلکہ کسانوں، غریبوں اور نوجوانوں کے حق میں کام کرتی ہے۔ اس دوران اذان ہوئی تو پرینکا گاندھی نے اپنی تقریر کو روک دیا۔
پرینکا گاندھی نے کہا، وزیر اعظم کسانوں، مزدوروں اور نوجوانوں کو اپنے پانچ سالہ کاموں کا حساب نہیں دے پا رہے ہیں۔ ملک میں ایک ایسی حکومت ہے جو ہماری جمہوری اداروں کو لگاتار کمزور کرتی جا رہی ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ بی جے پی کے تمام دعوے کھوکھلے ہیں۔ کسانوں کو ان کی فصلوں کے دام نہیں ملے، نوجوانوں کو نوکری کا وعدہ کرنے والوں نے روزگار نہیں دیا۔
Published: 17 May 2019, 7:10 PM IST
’اقتدار کی بھوکی بی جے پی کی پالیسیاں غریب اور کسانوں کے خلاف‘
پرینکا گاندھی جمعہ کے روز نے کشی نگر سیٹ کے لئے کانگریس امیدوار آر پی این سنگھ کے حق میں بھی تشہیر کی۔ كسیرا ٹولی تراها پر منعقد جلسہ عام سے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ مرکز کی حکومت مضبوط ہے لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ یہ مغرورحکومت ہے۔
انہوں نے مزید کہا ’’ریاست میں 25 برسوں سے دوسری پارٹیوں کی حکومت ہے۔ میں گاؤں گاؤں جاتی ہوں جہاں ترقی کی حقیقت پتہ چل رہی ہے۔ بی جے پی کے سبھی دعوے اور منصوبے کھوکھلے نظر آرہے ہیں۔ جب مرکز اور ریاست میں ایک ہی پارٹی کی حکومت رہتی ہے تو ترقی ہوتی ہے لیکن یہاں کوئی ترقی نہیں ہوئی۔‘‘
پرینکا گاندھی نے کہا کہ بی جے پی کا دعوی تھا کہ کسانوں کی آمدنی دوگنی ہوگی لیکن کچھ نہیں ہوا۔ گنا کسان بدحال ہیں۔ کسان بیمہ یوجنا سے کسانوں کو نہیں بلکہ مسٹر مودی کے صنعت کار دوستوں کا فائدہ ہوا ہے۔
Published: 17 May 2019, 7:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 17 May 2019, 7:10 PM IST
تصویر سوشل میڈیا
تصویر: پریس ریلیز