قومی خبریں

مودی نے کیا پہلی بغیر ڈرائیور کی میٹرو ٹرین کا افتتاح

دہلی میٹرو کی میجنٹا لائن پر بغیر ڈرائیور کی ٹرین کے آغاز سے دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آرسی) دنیا کے ان سات فیصد میٹرو نیٹ ورک میں شامل ہوگئی، جہاں بغیر ڈرائیور کے ٹرین چلائی جا رہی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی نے پیر کے روز دہلی میٹرو کی میجنٹا لائن (جنک پوری پشچم ۔بوٹینیکل گارڈن) پر ملک کی پہلی بغیر ڈرائیور کی میٹرو ٹرین کا ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ افتتاح کیا۔ پی ایم مودی نے اس کے ساتھ ہی ایئرپورٹ ایکسپریس لائن پر نیشنل کامن موبیلٹی کارڈ خدمات کا بھی آغاز کیا۔ دہلی میٹرو کی میجنٹا لائن پر بغیر ڈرائیور کی ٹرین کے آغاز سے دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آرسی) دنیا کے ان سات فیصد میٹرو نیٹ ورک میں شامل ہوگئی، جہاں بغیر ڈرائیور کے ٹرین چلائی جا رہی ہے۔ ان خدمات کے شروع ہونے سے قومی راجدھانی خطہ کے باشندوں کے لیے آرام دہ اور جدید موبیلٹی کے ایک نئے عہد کا آغاز ہوگیا۔

Published: undefined

دہلی میٹرو کے مطابق تقریباً 37 کلومیٹر لمبی میجنٹا لائن (جنک پوری ویسٹ۔ بوٹینیکل گارڈن) پر بغیر ڈرائیور والی ٹرین خدمات کے آغاز سے ایک دیگر اہم کوریڈور،57 کلومیٹر طویل پنک لائن (مجلس پارک ۔شیووہار) پر بھی سال 2021 کے وسط سے بغیر ڈرائیور کی ٹرین خدمات شروع ہو جائیں گی۔ اس کے بعد دہلی میٹرو کے تقریباً 94 کلومیٹر طویل نیٹ ورک پر بغیر ڈرائیور کے کام ہوسکے گا، جو دنیا کے بغیر ڈرائیور والے میٹرونیٹ ورک کا تقریباً 9 فیصد ہوگا۔

Published: undefined

بغیر ڈرائیور والی ٹرینیں پوری طرح سے خودکار ہوں گی جن میں کم سے کم انسانی مداخلت کی ضرورت ہوگی، اس سے انسانی غلطیوں کے اندیشے ختم ہو جائیں گے۔ دہلی میٹرو مسافروں کی سہولت کے لیے ٹیکنالوجی سے آراستہ متبادل کے استعمال میں پیش پیش رہی ہے اور اس سمت میں یہ اگلا قدم ہے۔

Published: undefined

ائیرپورٹ میٹرو پر پوری طرح سے کام کرنے والا نیشنل کامن موبیلٹی کارڈ بھی ایک اور اہم حصولیابی ہے، جس میں حال ہی میں پچھلے 18 ماہ میں ملک کے کسی بھی حصہ کے 23 بینکوں کے ذریعہ جاری روپے کارڈ کا حامل کوئی بھی فرد اس کارڈ کے استعمال سے ائیر پورٹ ایکسپریس لائن پر سفر کرسکے گا۔ یہ سہولت سال 2022 تک دہلی میٹرو کے پورے نیٹ ورک پر دستیاب ہوسکے گی۔

Published: undefined

اس وقت دہلی میٹرو تقریباً 390 کلومیٹر طویل نیٹ ورک پر ٹرینیں چلا رہی ہے، اس میں 11 کوریڈورس (نوئیڈا ۔گریٹر نوئیڈا سمیت) پر 285 اسٹیشن ہیں۔ دہلی میٹرونیٹ ورک پر کووڈ وبا سے قبل روزآنہ تقریبا 60 لاکھ مسافر سفر کیا کرتے تھے، جس سے یہ نیٹ ورک قومی راجدھانی خطہ کے پبلک ٹرانسپورٹ کی ریڑھ کی ہڈی بن گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined