نئی دہلی: یوتھ کانگریس نے کہا ہے کہ گزشتہ 9 سالوں میں مودی حکومت نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر 2,330 کروڑ روپے کے اشتہارات کے ذریعہ اپنے پروپیگنڈے کے لیے سرکاری رقم کا استعمال کیا ہے۔
Published: undefined
یوتھ کانگریس کے صدر سرینواس بی وی کی قیادت میں آر ٹی آئی ڈپارٹمنٹ کے وائس چیئرمین ایڈوکیٹ آنند مشرا نے حق اطلاعات کے تحت یہ معلومات حاصل کی ہیں۔ اس دوران مودی حکومت نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں اشتہارات دے کر سرکاری پیسہ لوٹا ہے۔
آر ٹی آئی کی معلومات کے مطابق سال 2022-23 میں پرنٹ میڈیا میں اشتہارات کے لیے103 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ ہوئے ہیں اور نو سالوں میں یہ تعداد 1000 کروڑ روپے سے اوپر پہنچ گئی ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال میں الیکٹرانک میڈیا میں ٹی وی نیوز چینلوں کو 48 کروڑ روپے سے زیادہ کے اشتہارات دیے گئے، جب کہ نو سال کے لیے یہ اعداد و شمار 1330 کروڑ روپے بنتے ہیں۔ اس کے علاوہ انٹرنیٹ اشتہارات، ایس ایم ایس، ڈی سی اے ٹی، ڈی ای ڈی اور متفرق اخراجات کے نام پر 200 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کیے گئے ہیں۔
سرینواس نے الزام لگایا کہ جہاں ایک طرف سرکاری خزانے کو اشتہارات کے لیے چونا لگایا جا رہا ہے وہیں دوسری طرف عوام مہنگائی سے دوچار ہيں اور ضرورت کی ہر چیز عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہے۔ ہر چیز کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ ٹماٹر 250 روپے کلو تک فروخت ہو رہے ہیں، تور دال 200 روپے کلو فروخت ہورہی ہے، لیکن حکومت سو رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز