نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سیدھا حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قیادت والی حکومت اپوزیشن کو پارلیمنٹ میں بولنے نہیں دیتی اور عوام کی آواز کو دبانے کا کام کرتی ہے۔
Published: undefined
کانگریس لیڈر نے کہا کہ جب بھی پارلیمنٹ میں عوامی مسائل اٹھائے جاتے ہیں تو حکومت اپوزیشن کو بولنے نہیں دیتی اور مائیک بند کر دیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بے روزگاری، مہنگائی، چین کی دراندازی جیسے جوبھی معاملے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی جانب سے اٹھائے جاتے ہیں تو مائیک بند کر دیا جاتا ہے۔
وزیر اعظم مودی سے سیدھا سوال پوچھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کی آواز کو اس طرح دبانے کی کوشش کرنا تکبر ہے اورعوام اس تکبرکو ضرور توڑیں گے، اس لئے وزیر اعظم مودی کو عوام کی آواز سننی چاہئے۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا، ’’چین - مائیک آف، افراط زر - مائیک آف، نوٹ بندی - مائیک آف، اگنی پتھ - مائیک آف، بے روزگاری- مائیک آف، ایسی کردی ہے ہماری پارلیمنٹ کی حالت۔ وزیراعظم جی، غور سے سن لو- آپ عوام کی آوازنہیں دباسکتے، اس کی گونج آپ کے غرور کو توڑ دے گی۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined