بھنڈ: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے فوج میں لاگو کی گئی اگنی ویر اسکیم کے حوالہ سے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی پر کرارا حملہ بولا ہے۔ راہل گاندھی مدھیہ پریش کے بھنڈ حلقہ انتخاب سے کانگریس امیدوار پھول سنگھ بریا کی حمایت میں منعقد جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔
Published: undefined
جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ اگنی ویر اسکیم کے ذریعے مودی حکومت نے ملک کی فوج کی توہین کی ہے۔ یہاں سے لوگ فوج میں سب سے زیادہ تعداد میں جاتے ہیں۔ مودی حکومت نے دو طرح کے فوجی بنا دئے۔ ایک کو پنشن ملے گی، کینٹین ملے گی، بہتر تربیت حاصل ہوگی اور دوسرے جوان کو نہ تو کینٹین ملے گا، نہ پنشن ملے گی اور نہ ہی اچھی تنخواہ حاصل ہوگی۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے کہا کہ ایک کو اگنی ویر کہتے ہیں جبکہ دوسرا عام جوان ہوتا ہے۔ ایک کے شہید ہونے پر لواحقین کو سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ دوسرے کو شہید کا درجہ بھی نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ فوجی اور عوام اگنی ویر نہیں چاہتے، کوئی چاہتا ہے تو وہ صرف وزیر اعظم مودی ہیں۔
Published: undefined
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مزید کہا کہ یہ کوئی معمولی الیکشن نہیں ہے، دو نظریات کی جنگ ہے۔ آئین نے ملک کے غریب، آدیواسی، دلت اور جنرل کٹیگری کے لوگوں کو حقوق دئے ہیں، جن کی حفاظت کے لئے کانگریس پارٹی اور انڈیا اتحاد میدان میں ہیں۔ وہیں، بی جے پی نے ذہن سازی کر لی ہے کہ اگر وہ الیکشن جیتیں گے تو آئین کی کتاب کو پھاڑ کر پھینک دیں گے۔ ملک کے لوگوں کو حاصل ہوا ہے وہ سب کچھ ختم ہو جائے گا۔
Published: undefined
انہوں کہا کہ بی جے پی چاہتی ہے کہ یہ کتاب (آئین) پھینک دی جائے۔ یہ جو الیکشن ہے وہ جمہوریت اور قبائلیوں کے حقوق کی حفاظت کا الیکشن ہے۔ دنیا کی ایسی کوئی طاقت نہیں ہے جو آئین کو تبدیل کر سکے۔ لیکن بی جے پی کے لگ خواب دیکھ رہے ہیں۔ کانگریس پارٹی نے امبیڈکر کے ساتھ مل کر انگریزوں سے لڑائی لڑی اور اس آئین کو ہندوستان کے عوام کی آواز کے حساب سے تیار کیا، اسے ہم اس طرح ختم نہیں کرنے دیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined