قومی خبریں

مودی حکومت نے نوجوانوں کا مستقبل تباہ و برباد کر دیا: راہل گاندھی

حکومت کی ناقص پالیسیوں اور معیشت کے زوال پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی طرف سے مودی حکومت پر حملہ کرنے کا سلسلہ لگاتار جاری ہے

راہل گاندھی
راہل گاندھی 

نئی دہلی: حکومت کی ناقص پالیسیوں اور معیشت کے زوال پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی طرف سے مودی حکومت پر حملہ کرنے کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ جمعرات کے روز راہل گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت نے ملک کے نوجوانوں کا مستقبل تباہ و برباد کر دیا ہے۔ راہل نے کانگریس کی #SpeakUP (آواز اٹھاؤ) مہم کے تحت ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں کروڑوں روزگار ختم ہوگئے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ’’مودی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں کروڑوں ملازمتیں ختم ہوگئیں، جبکہ جی ڈی پی میں تاریخی کمی واقع ہوئی ہے۔ اس نے ہندوستانی نوجوانوں کے مستقبل کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے۔ آئیے ہم حکومت کو اپنی آواز سناتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

راہل گاندھی مرکزی حکومت پر مسلسل حملہ کر رہے ہیں اور بدھ کے روز انہوں نے کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے حوالے سے بھی حکومت پر حملہ کیا۔ انہوں نے لاک ڈاؤن پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اچانک لاک ڈاؤن ملک کے غیر منظم طبقے کے لئے سزائے موت ثابت ہوا ہے۔

Published: undefined

راہل نے کہا تھا کہ ’’مودی حکومت نے کورونا کے نام پر جو کیا وہ غیر منظم شعبے پر تیسرا حملہ تھا کیونکہ غریب لوگ روزانہ کماتے ہیں اور روزانہ کھاتے ہیں۔ چھوٹے اور متوسط کاروباریوں کے ساتھ بھی یہی معاملہ ہے۔ آپ نے بغیر اطلاع کے لاک ڈاؤن کر کے ان سبھی پر حملہ کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 21 دن تک لڑائی ہوگی، غیر منظم شعبے کی ریڑھ کی ہڈی 21 دن میں ہی ٹوٹ گئی۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined