قومی خبریں

حکومت نے محفوظ ٹرین سفر کی ذمہ داری سے منہ موڑ لیا: پرینکا گاندھی

کانگریس نے کہا کہ مودی حکومت ریلوے حادثات کو روکنے میں کامیاب نہیں ہو رہی ہے اور اس کا نتیجہ یہ ہے کہ گزشتہ چار مہینوں میں 55 ریلوے حادثات میں کئی لوگوں کی جانیں گئی ہیں اور کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں

<div class="paragraphs"><p>کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی / آئی اے این ایس</p></div>

کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی / آئی اے این ایس

 
IANS

نئی دہلی: ملک میں لگاتار پیش آ رہے ریل حادثات پر کانگریس پارٹی نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مودی حکومت ریلوے حادثات کو روکنے میں کامیاب نہیں ہو رہی ہے اور اس کا نتیجہ یہ ہے کہ گزشتہ چار مہینوں میں 55 ریلوے حادثات میں کئی لوگوں کی جانیں گئی ہیں اور کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ دریں اثنا، پارٹی کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی ریل حادثات پر رد عمل ظاہر کیا۔

Published: undefined

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ایکس پر لکھا، ’’ملک میں ٹرین حادثات کو اس قدر عام بنا دیا گیا ہے کہ یکے بعد دیگرے پیش آ رہے ٹرین حادثات کے باوجود حکومت کی طرف سے نہ تو کوئی جوابدہی طے کی جا رہی ہے اور نہ ہی کوئی کارروائی کی جا رہی ہے۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا، ’’ملک کے کروڑوں عام لوگ خوف اور افراتفری کے پہیوں پر چلنے والی ٹرینوں میں اپنی جان ہتھیلی پر لیکر کرنے پر مجبور ہیں کیونکہ حکومت نے محفوظ ٹرین سفر کی ذمہ داری سے منہ موڑ لیا ہے۔ تمل ناڈو میں میسور-دربھنگا ایکسپریس کے ساتھ ایک بار پھر بالاسور اوڈیشہ جیسا حادثہ پیش آیا۔ مہینوں سے جاری یہ سلسلہ کب رکے گا؟ کب جوابدہی طے ہوگی؟‘‘

وہیں، کانگریس پارٹی نے اپنے آفیشل ایکس پیج پر لکھا، ’’مودی حکومت میں ہر ماہ 11 ٹرین حادثے ہوتے ہیں۔ اس حکومت کے 126 دنوں میں 55 ریلوے حادثات ہوئے ہیں جن میں 21 افراد ہلاک اور 131 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined