قومی خبریں

مودی حکومت نے جنگلات کو برباد کر دیا: جے رام رمیش

مرکز پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ 'ڈیمڈ' جنگلات کو ختم کرنے کی جلد بازی میں نریندر مودی حکومت نے درحقیقت جنگلات کو تباہ کر دیا ہے

<div class="paragraphs"><p>جے رام رمیش / آئی اے این ایس</p></div>

جے رام رمیش / آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: مرکز پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے جمعرات کو کہا کہ 'ڈیمڈ' جنگلات کو ختم کرنے کی جلد بازی میں نریندر مودی حکومت نے درحقیقت جنگلات کو تباہ کر دیا ہے۔

Published: undefined

کانگریس لیڈر نے ایک ٹوئٹ میں کہا ’’گزشتہ ہفتے پارلیمنٹ کی جانب سے فارسٹ کنزرویشن ایکٹ، 1980 میں خطرناک ترامیم منظور کرنے کے بعد اوڈیشہ حکومت نے فوری طور پر یہ احکامات پاس کیے کہ 'ڈیمڈ' جنگلات کو اب جنگلات نہیں سمجھا جائے گا۔‘‘

راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ نے کہا ’’اب مرکزی وزارت کہتی ہے کہ ریاستی حکم نامہ واپس لے لیا گیا ہے۔ یہ ابہام کی صورت حال ہے۔ 'ڈیمڈ' جنگلات کو ختم کرنے کی جلد بازی میں مودی حکومت نے درحقیقت جنگلات کو تباہ کر دیا ہے۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے اوڈیشہ حکومت کی طرف سے ڈیمڈ فاریسٹ آرڈر واپس لینے سے متعلق ایک خبر بھی منسلک کی۔ کانگریس نے پارلیمنٹ میں جنگلات کے تحفظ (ترمیمی) بل 2023 کی مخالفت کی ہے۔

رمیش نے 2 اگست کو ایک بیان میں کہا تھا کہ پارلیمنٹ میں ترامیم کے مقصد کو دبا دیا گیا ہے، جو مودی حکومت کی ذہنیت اور ماحولیات اور جنگلات پر اس کی عالمی بات چیت کے درمیان موجود خلا کو ظاہر کرتا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا کہ بل کا جلد ہی نافذ ہونے والا سفر ایک کیس اسٹڈی ہے کہ کس طرح قانون سازی کے عمل کو مکمل طور پر تباہ کیا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined