قومی خبریں

مودی حکومت کی قومی سلامتی کی پالیسی اپنی پیٹھ تھپتھپانے کے بجائے سخت اقدام کرنے کی ہونی چاہیے: کھڑگے

جموں و کشمیر میں بڑھتے دہشت گردانہ واقعات اور جوانوں کی اموات پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ملکارجن کھڑگے / تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

ملکارجن کھڑگے / تصویر: آئی اے این ایس

 

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں دہشت گردانہ حملے میں فوج کے دو جوانوں کی موت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے جموں و کشمیر میں مسلسل ہو رہے دہشت گردانہ واقعات اور فوج کے جوان کی اموات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ "مودی حکومت کی قومی سلامتی کی پالیسی خود کی تعریف کرنے کے بجائے سخت اقدام اٹھانے کی ہونی چاہیے۔"

Published: undefined

ملکارجن کھڑگے نے جوانوں کی اموات پر اپنے پوسٹ میں کہا کہ "ہمارے بہادر جوانوں کی شہادت کو سلام اور ان کے غمگین خاندان کے لیے میری گہری ہمدردی"۔ ساتھ ہی انہوں نے دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی تمنا بھی کی۔ واضح ہو کہ اس سے قبل بھی اپوزیشن کی جماعتیں جموں و کشمیر میں بڑھتے دہشت گردانہ واقعات کے لیے مودی حکومت کو قصور قرار دیتے ہوئے اس سلسلے میں سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتی رہی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined