نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم (منریگا) کے تحت ایپ کے ذریعہ ورکرز کی حاضری ریکارڈ کرنے کا نظام غریبوں اور محروم طبقات کے مفادات کے خلاف ہے، اس لیے اسے فوری طور پر ختم کیا جانا چاہیے اور تکنیکی وجوہات پر اپنی اجرت سے محروم رہنے والے افراد کو معاوضہ دیا جانا چاہئے۔
کانگریس کے جنرل سیکریٹری انچارج شعبہ مواصلات اور سابق دیہی ترقی کے وزیر جے رام رمیش نے بدھ کو کہا کہ یہ غریبوں پر مودی حکومت کی ’ڈیجیٹل اسٹرائک‘ ہے اور منریگا پر اخراجات کو کم کرنے کے لیے بیک ڈور اقدام ہے۔‘‘
Published: undefined
خیال رہے کہ دیہی ترقی کی وزارت کا حکم ہے کہ تمام کام کی جگہوں کے لیے موبائل ایپ کے ذریعے حاضری لی جانی چاہئے۔ ایک سال تک وزارت نے ان کام کی جگہوں کے لیے ایک پائلٹ پروجیکٹ چلایا تھا، جس میں 20 یا اس سے زیادہ کارکنان کام کرتے تھے۔
جے رام رمیش نے کہا کہ یہ اقدام، جو مبینہ طور پر شفافیت کو بڑھانے کے لیے متعارف کرایا گیا تھا، اس کا بالکل الٹا اثر پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ منریگا ایپ صرف مہنگے اینڈرائیڈ میں ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے اور یہ منریگا کارکنوں کی یومیہ اجرت کی ادائیگی کی بنیاد بن جائے گی۔
Published: undefined
انہوں نے مزید کہا ’’یہ بدعنوانی کی نئی راہیں متعارف کرائے گا۔ مزدوروں کو تنخواہ حاصل کرنا مشکل ہو جائے گا۔ وہ لوگ جن کے پاس مہنگے اسمارٹ فون نہیں ہیں، خاص طور پر خواتین اور پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کو بے اختیار کر دیا جائے گا۔‘‘
پارٹی کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے بھی کہا کہ حکومت کو منریگا میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے سوشل آڈٹ جیسے اقدامات کرنے چاہیئں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز