ہلدوانی: اتراکھنڈ کے نینی تال ضلع کے ہلدوانی میں مختلف ٹریڈ یونینوں اور تنظیموں کے کارکنوں نے اتوار کو اگست کرانتی کے دن کو بھارت بچاؤ کے دن کے طور پر منایا۔ اس موقع پر مختلف تنظیموں کے کارکنان نے آزادی کے شہیدوں کو یاد کرتے ہوئے مرکزی حکومت کی مزدور مخالف پالیسیوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کا عزم بھی کیا۔
Published: undefined
اس دوران شہر کے بدھ پارک میں ہلکی بارش کے دوران صبح گیارہ بجے منعقدہ پروگرام میں آل انڈیا سنٹرل کونسل برائے ٹریڈ یونین (اے آئی سی سی ٹی یو)، کرانتی کاری لوک ادھیکار سنگٹھن (کرالوس)، انشورنس ایمپلائز یونین، اتراکھنڈ آشا ہیلتھ ورکرز یونین، شہڈول کے سنسیرا مزدور تنظیم، پرگتی شیل مہیلا ایکتا کیندر اور ٹرازیشنل اسٹوڈینٹ آرگنائزیشن نے حصہ لیا۔
Published: undefined
پروگرام کے بعد تمام تنظیموں نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا کہ ’’کورونا دور میں کارکنوں کو کوئی تحفظ نہیں دیا جارہا ہے۔ مرکزی حکومت عالمی وبا کی آڑ میں لیبر قوانین کو ختم کرنے، ریلوے، لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا سمیت 42 عوامی انڈر ٹیکنگس کو فروخت کرنے میں مصروف ہے، لہذا مودی حکومت کی اس ملک کو فروخت کرو مہم کا جواب بھارت بچاؤ مہم ہے‘‘۔
Published: undefined
پروگرام کے دوران اے سی سی ٹی یو سے وابستہ اتراکھنڈ آشا ہیلتھ ورکرز یونین کے کارکنوں کی تین روزہ ہڑتال کے اختتام پر یونین کے ریاستی جنرل سکریٹری، کامریڈ ڈاکٹر کیلاش پانڈے نے آشاؤں کو کامیاب ہڑتال پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آشاؤں نے ملک بھر میں اتحاد اور جدوجہد کی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی بار تین روزہ قومی ہڑتال کی ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ اپنے تنظیمی اختلافات کو فراموش کرتے ہوئے سبھی آشا یوینوں نے مرکزی حکومت کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر آکر جس اتحاد کا ثبوت دیا ہے وہ مستقبل میں آشاؤں کو باقاعدہ بنانے اور کم از کم اجرت کی لڑائی جیتنے میں کارگر ثابت ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined