نئی دہلی: پارلیمنٹ میں لگاتار کسانوں اور عوام کے حق میں آواز اٹھا رہے کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے حکومت پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ ملک کو مسائل در پیش ہیں اس کی وجہ مودی حکومت کا تکبر اور دوستوں سے محبت ہے۔ خیال رہے کہ راہل گاندھی اکثر وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام عائد کرتے ہیں کہ وہ چند امیر گھرانوں کے مفاد کے لئے کام کر رہے ہیں۔ ’دوستوں سے مخبت‘ کا استعمال کر کے انہوں نے انہی چند صنعت کاروں کی جانب اشارہ کیا ہے۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’مہنگائی، بے روزگاری، زرعی بحران، چین کے قبضے- سب کی جڑ ایک ہی ہے- مودی حکومت کا تکبر، دوستوں سے محبت اور ناکامی۔‘‘ راہل گاندھی نے مزید کہا، ’’ناانصافی کے خلاف آواز اٹھانے کے ساتھ ہی، ہم کانگریس کی حکومت والی ریاستوں میں عوام کے مسائل حل کر رہے ہیں۔ جن (عوام) کے من کی بات سن رہے ہیں۔
Published: undefined
وزیر اعظم نریندر مودی جب سے برسراقتدار آئے ہیں وہ ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ سے خطاب کرتے ہیں۔ اس پر حزب اختلاف کی جانب سے ان پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا جاتا ہے کہ وہ صرف اپنے من کی بات کرتے ہیں اور عوام کے دل کی آواز نہیں سنتے۔
Published: undefined
قبل ازیں ایک اور ٹوئٹ میں راہل گاندھی نے لکھا، ’’زرعی ناانصافی پر میں نے پارلیمنٹ میں سوال کئے۔ پہلا، کیا شہید کسانوں کو معاوضہ ملے گا؟ دوسرا، کیا حکومت ایم ایس پی پر غور کر رہی ہے؟ تیسرا، کورونا سے کھیتی پر کیا اثر پڑا؟ پہلے دو سوال وہ کھا گئے اور تیسرے کا یہ جواب دیا۔ 'وبائی بیماری کے دوران کاشتکاری آسانی سے جاری رہی!' کیا مذاق ہے!
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز