مرکز کی مودی سركرار نے ایئر انڈیا میں اپنے 100 فیصد حصہ کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے، جو کمپنیاں اس کے شیئر خریدنا چاہتی ہیں انہیں 17 مارچ تک اپنے دستاویزات جمع کرنے ہوں گے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے جاری دستاویزات کے مطابق’اسٹریٹجک سرمایہ کاری‘ کے تحت ایئر انڈیا، ایئر انڈیا ایکسپریس کے بھی 100 فیصد اور AISATS کے 50 فیصد حصہ فروخت کرے گی، اس کے ساتھ ہی انتظامی کنٹرول کا حق بھی کامیاب بولی لگانے والے کے حصے میں چلا جائے گا، حکومت اس سرمایہ کاری میں بولی عمل کا استعمال کرے گی۔
Published: undefined
حال ہی میں ایئر انڈیا کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر (سی ایم ڈی) اشونی لوهانی کا اس سلسلے میں بیان آیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ کمپنی کے بند ہونے کو لے کر افواہیں مکمل طور بے بنیاد ہیں، انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ سرکاری ایوی ایشن کمپنی ایئر انڈیا اپنی پروازیں جاری رکھے گی اور آپریشنوں میں توسیع بھی کرے گی، مودی حکومت نے ایئر انڈیا میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔
Published: undefined
اس سے پہلے ایکسپریشن آف انٹریسٹ کے ڈرافٹ کو جی او ایم کی میٹنگ میں منظوری دی گئی تھی، اس مہینے کے آخر تک اسے جاری کرنے کی بات بھی سامنے آئی تھی، اجلاس میں شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا تھا کہ جلد ہی اس پر بیان جاری کیا جائے گا، اس سے پہلے بھی شہری ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری ایئر انڈیا کے نجکاری کی بات کہہ چکے تھے، انہوں نے کہا تھا کہ ایئر انڈیا کا چونکہ قرض بڑھتا ہی جا رہا ہے، ایسے میں اسے آگے جاری نہیں رکھا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined