جے پور: شری رام جنم بھومی مکتی آندولن کے شنکر آچاریہ دھرمیندر مہاراج نے مرکز کی مودی حکومت پر رام مندر کی تعمیر کے سلسلے میں عوام اور رام بھکتوں کو دھوکہ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے وارننگ دی کہ اگر فوری طور سے ایودھیا میں رام مندر تعمیر کے سلسلے میں کوئی اقدامات نہیں کیے گئے تو اس کے نتائج بھگتنے ہوں گے۔
Published: undefined
آچاریہ مہاراج نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ کروڑوں رام بھکتوں کی امیدوں کی وجہ سے وزیراعظم نریندر مودی کو مکمل حمایت حاصل ہوئی تھی اور نریندر مودی نے لال قلعہ سے بھی رام مندر بنانے کے عزم کو دہرایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ رام مندر کی تعمیر کے لئے پتھروں کی ڈھلائی اور نقاشی کا کام چل رہا ہے اورنریندر مودی کی ترجیحات رام مندر کی تعمیر کی ہونی چاہیے تھی لیکن انہوں نے اس کی اجازت کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر انحصار کر رہے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت رام بھکتوں کی امنگوں پر کھری نہیں اتری۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کا عوامی عزم کہاں گیا وہ ایک مرتبہ بھی ایودھیا نہیں گئے، جبکہ ان کی یہ ترجیحات ہونی چاہیے تھی۔
(یواین آئی ان پٹ کے ساتھ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined