سی آر پی ایف کے شہید جوانوں کو حکومت شہادت کا درجہ دے،اگر اے ایم یو میں شہیدوں کے بچے تعلیم حاصل کرنا چاہیں گے تو طلباء یونین ان کے اخراجات اٹھائے گی۔
علی گڑھ: ابھی 5 روز قبل بی جے پی کے لوگوں کے ذریعہ جس طرح سے مسلم یونیورسٹی پر حملہ آور ہوکر ایک ٹی وی رپورٹر نے کیمپس میں جس طرح سے داخل ہوکر اس علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو دہشت گردوں کا اڈا بتا کر بدنام کرنے کی کوشش کی تھی ، آج اسی اے ایم یو کے طلباء یونین کےصدر نے پاکستان پر فوری طور فوج کشی کرنے کا مطالبہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی سے ان کے بیان کو یاد دلاتے ہوئے کیا ہے۔
اے ایم یو کے طلباء یونین صدر سلمان امتیاز نے کشمیر میں واقع پلوامہ میں سی آر پی ایف کے جوانوں پر دہشت گردوں کے حملہ کو نہایت بزدلانہ حملہ قرار دیتے ہوئے پریس کانفرنس کے ذریعہ سخت مزمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم اپنے بیانات میں حکومت سازی سے قبل جس طرح سے بیان دے چکے ہیں کہ پاکستان سے ایک شہید فوجی کے بدلے دس سر لائے جانے چاہیے، تو اب وہ وقت آ گیا ہے جب حکومت ہند فوراً پاکستان پر حملہ کرے اور ہمارے جو فوجی پاکستان کی سازش سے شہیدہوئے ہیں اس کابدلہ لے۔ اس لئے کہ ملک کے عوام اپنے شہید جوانوں کا بدلہ چاہتے ہیں اگر وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کے خلاف کاروائی نہیں کی تو مسلم یونیورسٹی طلباء برادری وزیر اعظم کے گھر کا گھیراؤ کرےگی۔
یونین کے صدر نے حکومت ہند سے مطالبہ کیا کہ جس طرح سے لکھنؤ میں ایک عام انسان کی موت پر اس کی بیوہ کو اعلیٰ عہدے پر ملازمت دی ہے اسی طرح شہید وں کے متاثرہ خاندان کے قریبیوں کو اعلیٰ عہدے پر ملازمت فراہم کرانے کے علاوہ ہر فوجی کے گھر والوں کو پانچ کروڑ روپے کی مالی امداد بھی فراہم کرائے ، انہوں نے کہا کہ نہایت افسوس کا مقام ہے کہ سی آر پی ایف کے جوانوں کے شہید ہونے پر حکومت انہیں شہید کا درجہ نہیں دیتی ہے۔ انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ سبھی جوانوں کو شہید کا درجہ بھی حکومت دے ، اگر حکومت نے ایسا نہیں کیا تو سی آر پی ایف کے جوانوں کے لئے سڑکوں پر اتر کر احتجاج کیا جائےگا، جب تک کہ انہیں شہید کا درجہ حکومت کی جانب سے نہیں دیا جاتا۔
Published: undefined
رامپور کے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ کے بیان کو لے کر کیے گئے سوال کے جواب میں سلمان امتیاز نے کہا کہ بی جے پی کا کھوکھلا راشٹرواد ہے وہ اس پر کچھ نہیں کہیں گے عوام بی جے پی کے فرضی راشٹراواد کو اچھے سے سمجھ چکے ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ پلومہ حملہ میں شہید ہونے والے ہمارے جوانوں کے بچے اگر مسلم یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے آتے ہیں تو ان کا استقبال ہے اور وہ جب تک یہاں تعلیم حاصل کریں گے ان کی تمام تعلیم کا خرچ مسلم یونیورسٹی طلباء یونین کی جانب سے کیا جائےگا۔
انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے پر زور اپیل کی کہ کوئی بھی ملک کے جاں باز جوانوں کی شہادت کو لےکر سیاست نہ کرے اور ملک کے مفاد میں جو بھی بہتر اقدامات ہو سکیں مثبت طریقہ سے اٹھائے جانے چاہیے ،مسلم یونیورسٹی طلباء یونین اور علیگ برادری ملک کے مفاد میں ہر طرح سے ساتھ ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز