نئی دہلی: مودی حکومت نے پاکستان میں رہ رہے دہشت گردوں کے سرغنہ حافظ محمد سعید، مولانا مسعود اظہر، ذکی الرحمان لکھوی اور داؤد ابراہیم کاسکر کو غیر قانونی سرگرمیوں (انسداد) قانون (یو اے پی اے) کے تحت دہشت گرد قرار دیا گیا۔
Published: undefined
وزارت داخلہ نے بدھ کے روز ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے ان چاروں کو ذاتی طور پر دہشت گرد قرار دیا ہے۔ اس قانون کے بننے کے بعد کسی دہشت گرد گروپ سے جڑے لوگوں کو ذاتی طور سے پہلی مرتبہ دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
Published: undefined
ان سب پر ہندوستان کے خلاف دہشت گرد حملوں میں ملوث ہونے اور ان کی سازش رچنے کا الزام ہے۔ مختلف جانچ ایجنسیاں ان چاروں دہشت گردوں کے خلاف پہلے ہی ریڈ کارنر نوٹس جاری کر چکی ہیں۔
Published: undefined
حکومت نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث لوگوں کو بھی دہشت گرد قرار دینے کے لئے حال ہی میں پارلیمنٹ میں بل پاس کر کے یو اے پی اے قانون میں ترمیم کو منظوری دی تھی۔ اس قانون کے مطابق کسی شخص کو دہشت گرد قرار دئے جانے کے بعد اس کی املاک کو بھی ضبط کیا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
یو اے پی اے بل پر بحث کے دوران وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا تھا کہ دہشت گردوں کی ذاتی طور پر شناخت کرنا اہم ہے کیوں کہ ایسے کئی معاملات منظر عام پر آ چکے ہیں کہ جب کسی ایک تنظیم کو کالعدم کیا جاتا ہے تو وہ کسی دوسرے نام سے تنظیم قائم کر لیتے ہیں۔
Published: undefined
اس بل کی حزب اختلاف کی طرف سے سخت مخالفت بھی کی گئی تھی۔ اپوزیشن جماعتوں کا کہنا تھا کہ یہ قانون حکومت کو کسی بھی مخصوص شخص کو دہشت گرد قرار دینے کا اختیار دیتے ہے اور اس کے غلط استعمال کا کامل امکان ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined