کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج نیتاجی سبھاش چندر بوس کے 125ویں یوم پیدائش کے موقع پر پدیاترا کے بعد اپنے مختصر خطاب میں نتیاجی کے تئیں مرکز کی مودی حکومت کے احترام اور محبت پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا کہ پلاننگ کمیشن نتیاجی سبھاش چند ر بوس کی یاد گار تھی اور ان کے تصورات کا نتیجہ تھی مگر مرکزی حکومت نے پلاننگ کمیشن کو ختم کر دیا ہے۔ دراصل یہ نتیاجی کی یاد کو ختم کرنے کی کوشش ہے۔ اس کے علاوہ مرکزی حکومت نیتاجی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش کو قومی تعطیل بھی قرار نہیں دے رہی ہے۔
Published: undefined
ممتا بنرجی نے کہا کہ نیتاجی قومی ہیرو تھے اور انہوں نے ملک کے تمام طبقات کو متحد اور اتحاد قائم کرنے کی کوشش کی تھی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ رابندر ناتھ ٹیگور نے نیتاجی سبھاش چندر بوس کو قومی ہیرو قرار دیا تھا۔ ممتا بنرجی مزید نے کہا کہ نیتاجی کا نام سنتے ہی میں جذباتی ہوجاتی ہوں کہ کس طرح انہوں نے ملک کو متحد اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کا عزم کیا تھا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ آج ملک کے وفاقی ڈھانچے کو کمزور کیا جا رہا ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک کے وفاق کو مضبوط کیا جائے۔ ممتا بنرجی نے ون نیشن ون لیڈر کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ خیالات نیتاجی کے فکر کے مخالف ہے۔
Published: undefined
نیتا جی کی سالگرہ کے موقع پر ممتا بنرجی نے چار ہندوستانی دارالحکومتوں کا مطالبہ کیا۔ اس کا مطالبہ پسند ہے اور سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ پول سے پہلے کے ماحول میں یہ بہت اہم ہے۔ اس سے قبل ممتا بنرجی نے نتیاجی بھون پہنچ کر نیتاجی کو خراج عقید ت پیش کیا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ نیتاجی کسی کے رحم و کرم پر رہنا پسند نہیں کرتے تھے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ کلکتہ ملک کا ثقافتی راجدھانی رہا ہے اور نیتاجی اس کو اسی انداز میں دیکھتے تھے۔ اس موقع پر شمالی کلکتہ کے شیام بازار سے ممتا بنرجی کی قیادت میں پدیاترا نکالی گئی، جو بھوپین باسو ایونیو، چترنجن ایوینیو، دھرمتلہ، رانی راش منی ایونیو سے ہوتے ہوئے ریڈ روڈ تک جا کر پہنچی۔ یاترا میں سیکڑوں افراد موجود تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز