قومی خبریں

’مودی حکومت کو وِشال کے گھر والوں کی بات سننی چاہیے‘، ڈنکی روٹ سے ملی موت معاملہ پر کانگریس کا اظہارِ فکر

کانگریس کا کہنا ہے کہ ہریانہ کے نوجوان آج بے روزگاری کے دلدل میں پھنس چکے ہیں، عالم یہ ہے کہ نوجوان جان جوکھم میں ڈال کر ڈنکی کے راستے بیرون ممالک میں کام کی تلاش کے لیے جا رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>وِشال، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/INCIndia">@INCIndia</a></p></div>

وِشال، تصویر @INCIndia

 

ہریانہ کے کیتھل باشندہ وِشال کی بیلاروس میں مشتبہ حالت میں موت ہو گئی ہے۔ اب وِشال کے گھر والے پریشان ہو رہی ہیں اور مودی حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ کسی طرح لاش ہندوستان لائی جائے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وِشال ’ڈنکی روٹ‘ یعنی غیر قانونی طریقے سے جرمنی جا رہا تھا اور راستے میں اس کی موت ہو گئی۔ اب اس معاملے میں کانگریس نے فکر کا اظہار کیا ہے۔

Published: undefined

کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر وِشال کے تعلق سے ایک پوسٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’ہریانہ کے نوجوان آج بے روزگاری کے دلدل میں پھنس چکے ہیں۔ عالم یہ ہے کہ نوجوان جان جوکھم میں ڈال کر ڈنکی کے راستے بیرون ممالک کام کی تلاش میں جا رہے ہیں۔‘‘ پارٹی نے آگے لکھا ہے کہ ’’اب خبر ہے کہ ہریانہ کے کیتھل باشندہ وِشال بے روزگاری سے پریشان تھے، انھوں نے ڈنکی روٹ سے جرمنی جانے کا راستہ اختیار کیا۔ وِشال کی بیلاروس میں موت کی خبر آ رہی ہے۔ گھر والے پریشان ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ وِشال کا جسد خاکی ہندوستان لایا جائے تاکہ وہ آخری رسومات ادا کر سکیں۔ مودی حکومت کو وِشال کے گھر والوں کی بات سننی چاہیے اور ہر ممکن مدد کرنی چاہیے۔‘‘

Published: undefined

اس واقعہ کے تعلق سے کانگریس لیڈر رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی ’ایکس‘ پر پوسٹ کیا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’نریندر مودی جی، نائب سینی جی، میرے کیتھل کے لڑکے وِشال کی بیلاروس میں مشتبہ حالت میں موت ہو گئی ہے۔ اس کو آپ یہاں روزگار تو نہیں دے پائے لیکن اب کم از کم اس کا جسد خاکی واپس منگا دیجیے۔ بوڑھے ماں باپ گھر کے بجھ چکے چراغ کا آخری دیدار کرنے کے لیے تڑپ رہے ہیں۔‘‘

Published: undefined

بتایا جا رہا ہے کہ وِشال کے والد نے اپنا گھر رہن رکھ کر اسے بیرون ملک بھیجا تھا۔ بیلا روس حکومت نے ای میل بھیج کر اس کی موت سے متعلق جانکاری دی ہے۔ وِشال کے والد کا کہنا ہے کہ وہ ایک ایجنٹ کی مدد سے جرمنی کے لیے روانہ ہوا تھا۔ اس کے گاؤں سے پہلے بھی اسی طرح لوگ بیرون ممالک جا چکے ہیں۔ وہ بیرون ملک جا کر پیسہ کمانا چاہتا تھا۔ وِشال نے 2023 میں بیرون ملک جانے کا فیصلہ کیا تھا اور کرنال کے ایک ایجنٹ سے بات چیت ہوئی تھی۔ تقریباً 7 لاکھ روپے میں اسے بیرون ملک بھیجنے کی بات طے پائی تھی۔ سارا معاملہ طے پانے کے بعد پیسوں کی ادائیگی ہو گئی تھی، لیکن اب وِشال کی موت نے اس کے گھر میں ماتم کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined