کانپور: سماجوادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے بدھ کو کہا کہ بی جے پی حکومت وعدہ کرنے کے معاملے میں کافی مالا مال ہے لیکن اسے نبھانے کے معاملے میں وہاں قحط سالی ہے۔
جی آئی سی میدان میں منعقد ایک انتخابی ریلی میں اکھلیش یادو نے کہا کہ اچھے دن لانے کا وعدہ کر کے اقتدار کرنے والی بی جے پی نے نوٹ بندی کر کے لاکھوں لوگوں کو سڑک پر لا دیا۔ انہوں نے عوام سے پوچھا ’کیا نوٹ بندی سے کالا دھن ختم ہوا گیا؟ کیا بدعنوانی ختم ہوئی؟ ہزاروں کروڑ روپے لیکر سرمایہ کار ملک چھوڑ کر فرار ہوگئے اور آج تک واپس نہیں آئے۔
انہوں نے کہا کہ کانپور یہی اسمارٹ سٹی ہے جہاں کوڑا ہٹا نہیں پائے ہیں۔ جانور سڑکوں پر گھوم رہے ہیں۔ کوڑا ہٹا نہیں پائے تو بی جے پی نے اپنے رکن پارلیمان کو ہی ہٹا دیا اور اب نئے نعرے کے ساتھ نئے امیدوار کو لائے ہیں۔ آپ کو یاد ہوگا کہ لوک سبھا انتخاب کے بعد بی جے پی کے بہت بڑے بڑے لیڈر یہاں آئے تھے اور بڑے بڑے وعدے کیے گئے تھے مگر آج تک ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔
Published: undefined
ایس پی سربراہ نے کہا کہ آپ لوگ تو اس شہر کے ہیں جہاں بڑے بڑے تاجر اور سرمایہ کار ہیں۔ آپ ان سے پوچھیے کہ نوٹ بندی سے کتنا نقصان ہوا۔ بی جے پی نے اتحاد کو مہا ملاوٹی بتا رہے ہیں۔ پھر بی جے پی 38 پارٹیوں کا اتحاد ہے تو اسے کون سا کہیں گے۔ ہمارے اس اتحاد کے بارے میں کسی نے سوچا نہیں ہوگا۔ یہ تین پارٹی والا ہے۔ اس میں غریب، کسان اور بے روزگاروں کا اتحاد ہے۔ پھر بھی ہمارے اتحاد سے بی جے پی کو اتنی پریشانی کیوں ہے۔
اکھلیش نے طنز کستے ہوئے کہا کہ بی جے پی والوں کو گذشتہ انتخابات میں بہت جانور یاد آتے تھے ابھی ہرودوئی میں ایک سانڈ وزیر اعلی کی گاڑی کے آگے آگیا۔ اب مجھے سمجھ میں نہیں آرہا ہے کیا اسی کو اسمارٹ سیٹی کہتے ہیں۔ ہمیں لگتا ہے کہ بی جے پی انہیں کو اسمارٹ سٹی سمجھتی ہے جہاں سڑکوں پر سانڈ گھومتے ہیں، عوام کو ایسا دھوکہ دیا کہ میٹرو کو منظوری نہیں ملی اس کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ شہیدوں کا اگر کسی نے احترام کیا ہے تو نیتا جی اور سماج وادیوں نے کیا ہے۔ بھوپال سے بی جے پی نے پرگیہ کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ انہوں نے ایک شہید کے بارے میں نہ جانے کیا کیا کہا لیکن بی جے پی کی طرف سے ان کے اوپر کوئی کاروائی نہیں کی گئی جو صاف اس بات کے ثبوت ہہں کہ بی جے پی شہیدوں کا کتنا احترام کرتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined