متھرا: تین زرعی قوانین سے ناراض کسان تحریک کے سلسلے میں مرکزی حکومت کے رویے سے ناراض ’راشٹریہ کسان منچ‘ کے صدر شیکھر دیکشت نے آج کہا کہ مرکزی حکومت کسانوں کے ساتھ سوتیلا برتاؤ کر رہی ہے۔ جو کسان حکومت بنانا جانتا ہے وہ حکومت کو بے دخل بھی کر سکتا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے آج یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ مرکزی حکومت کسانوں کے ساتھ سوتیلا برتاؤ کر رہی ہے۔ اسے یہ نہیں پتہ کہ اپنے اس رویے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت تحریک چلانے والے کسانوں کو مایوس کرنے کے لیے معاملے کو جان بوجھ کر طول دے رہی ہے لیکن کسانوں کی ہمت ٹوٹنے والی نہیں ہے۔
Published: undefined
شیکھر دیکشت نے کہا کہ کسان اپنے مطالبات منوا کر ہی رہیں گے۔ حکومت کو ’اَن داتا‘ کے مطالبے پر حساس ہو کر غور و خوض کرکے اسے پورا کرنا چاہیے۔ یہ ملک کے کسانوں کے مفادات سے منسلک سوال ہے۔ کسانوں کے ووٹ سے منتخب ہونے والوں کی جانب سے کسانوں کو نہ سننا اور انھیں کہنا کہ وہ عدالت جائیں‘ جمہوریت کی تذلیل ہے۔ حکومت کو اسے انا کا مسئلہ بنانے سے بچنا چاہیے۔ جمہوریت میں اس طرح کا ضدی اور اڑیل رویہ نا مناسب ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined