رائے پور/نئی دہلی: چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے کہا کہ مودی حکومت نوجوانوں کے مستقبل سے کھیل رہی ہے۔ بی جے پی ملک میں ریزرویشن اور نوکریوں کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ ای ڈی کی کارروائی اور اگنی پتھ اسکیم کے خلاف آج نئی دہلی میں کانگریس ہیڈکوارٹر میں منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے بگھیل نے کہا کہ ’’نوجوان ملک میں موجودہ صورتحال کو دیکھ رہے ہیں۔ مرکزی حکومت کانگریس سے خوفزدہ ہے۔ کارکنوں کو ان کے دفاتر جانے سے روکا جا رہا ہے۔
Published: undefined
بھوپیش بگھیل نے کہا کہ بی جے پی کو خطرہ صرف کانگریس اور راہل گاندھی سے ہے، راہل گاندھی کسانوں، نوجوانوں، دلتوں کی لڑائی لڑتے ہیں، اسی لیے مرکز کی بی جے پی حکومت دبانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی اور چھتیس گڑھ کے لوگ راہل گاندھی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ای ڈی کی کارروائی پر راہل گاندھی پر تشدد کرنے کا الزام لگایا۔ اس موقع پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی، پرینکا گاندھی سمیت تمام ریاستوں کے کانگریس ایم ایل ایز شامل تھے۔
Published: undefined
اگنی پتھ اسکیم پر سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نوجوانوں کے مستقبل سے کھیل رہی ہے۔ چار سال کے بعد بی جے پی ریٹائرڈ نوجوانوں کو اپنے دفتر میں چپراسی کے طور پر رکھنا چاہتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بھوپیش بگھیل نے بی جے پی پر ریزرویشن اور نوکریاں ختم کرنے کا بھی الزام لگایا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined