نئی دہلی: دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے پیاز کی قیمت میں اضافے کے لیے مرکز کی مودی حکومت کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس نے جان بوجھ کر پیاز کی فراہمی روک دی ہے جس کے نتیجے میں پیاز کی قیمت آسمان چھونے لگی۔
Published: undefined
منیش سسودیا نے اتوار کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ مودی حکومت نے دہلی کے عوام کو خواہ مخواہ آزمائش میں مبتلا کرنے کے لیے پیازکو مہنگا کردیا ہے۔ اگر مودی حکومت نے وقت پر حسب وعدہ پیاز کی سپلائی کی ہوتی تو عوام کو پیاز کے آنسو نہیں رونے پڑتے اور اس کی قیمت بھی قابو میں رہتی۔ اس دوران دہلی کے اشیائے خوردنی اور فراہمی کے وزیر عمران حسین بھی موجود تھے۔
Published: undefined
نائب وزیرا علیٰ نے کہا کہ مودی حکومت نے کیجریوال حکومت کو پانچ دسمبر کو خط لکھ کر مطلع کیا تھا کہ اس کے پاس 56 ہزار ٹن پیاز ہے لہٰذا دہلی کے عوام کو حسب ضرورت پیاز مہیا کروانے کے لیے وہ پیاز خریدے۔ اس کے بعد 09 نومبر تک روزانہ 10 ٹرک پیاز دہلی کو مہیا کروائی گئی لیکن اچانک پیاز کی سپلائی روک دی گئی۔
Published: undefined
منیش سسودیا نے کہا کہ پیاز کی سپلائی کیوں روکی گئی؟ اس کی کوئی بھی اطلاع دہلی حکومت کو نہیں دی گئی۔ یہ مرکز کا تعجب خیز فیصلہ تھا اور اس سے واضح ہوتا ہے کہ پیاز کی سپلائی جان بوجھ کر روکی گئی ہے نیز ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اس کی قیمت بڑھائی گئی ہے۔
Published: undefined
انہوں نے الزام عائد کیا کہ 24 نومبر کے بعد دہلی کے لیے پیاز کے ٹرک نہیں بھیجے گئے ہیں جس کے نتیجے میں عوام بے حد پریشان ہیں۔ پہلے بھی مودی حکومت سے 10 ٹرک پیاز ہر دن جاری کرنے کی درخواست کی گئی تھی لیکن کبھی اس پر عمل درآمد نہیں ہوا اور تب بھی دہلی کو اوسطاً روزانہ پیاز کے 4 سے 5 پانچ ٹرک ملتے رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined