نئی دہلی: کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ ’ون رینک ون پنشن‘ کے معاملہ میں مودی حکومت نے 30لاکھ مستحق سابق فوجیوں کو مایوس کیا ہے اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور وزیر داخلہ امت شاہ نے اس معاملہ پر پھر ملک کو ورغلانے کی کوشش کی ہے۔
Published: undefined
کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس میں کہاکہ ون رینک ون پنشن کے معاملہ میں مودی حکومت کی سازشی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ 17فروری 2014کو کانگریس کے وزیر پی چدمبرم نے یکم اپریل 2014 سے ون رینک ون پشن قبول کرنے کا اعلان کیا تھا اور اسی سال 26فروری کو ’ون رینک ون پنشن‘ پر اس وقت کی مرکزی حکومت نے ہدایت جاری کردی تھی۔
Published: undefined
ترجمان نے کہا کہ مودی حکومت نے سات نومبر 2015کو نیا آرڈر نکالا جس کے تحت فوج کے 30-40فیصد جوانوں سے ’ون رینک ون پنشن‘ کا حق مکمل طورپر چھین لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا فوج کے جوان اورجے سی او رینک کے بیشتر فوجی 30برس کی سروس کے بعد ریٹائر ہوجاتے ہیں اور اس آرڈر کے مطابق وہ اس فائدہ کے دائرے میں نہیں آتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز