کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے بے روزگاری، مہنگائی، تحقیقاتی ایجنسیوں کے غلط استعمال اور بڑھتی ہوئی معاشی عدم مساوات کے حوالہ سے مودی حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ منظم طریقے سے جمہوری اداروں کو کمزور کر رہی ہے۔
Published: undefined
اتوار کو کیرالہ میں عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کھڑگے نے کہا کہ آج مہنگائی اور بے روزگاری اپنے عروج پر ہے اور اس نے غریب اور متوسط طبقے کو برباد کر دیا ہے۔ آج 20 سے 24 سال کی عمر کا ہر دوسرا نوجوان بے روزگار گھوم رہا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت میں بڑے کارپوریٹس پر ٹیکس کم ہوا ہے اور ضروری اشیاء پر جی ایس ٹی بڑھ گیا ہے۔ بڑے صنعت کاروں کے لاکھوں کروڑوں کے قرضے معاف کر دیے گئے، چھوٹی صنعتوں اور کسانوں کو ایک ایک پیسہ ادا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ کانگریس کا وژن روزگار پیدا کرکے، سرمایہ کاری کو راغب کرکے اور کیرالہ کی معیشت کو بحال کرکے پائیدار ترقی کو فروغ دے کر جامع ترقی کو یقینی بنانا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت پبلک سیکٹر کو مکمل طور پر تباہ کر کے اسے مودی جی کے قریبی دوستوں کے حوالے کرنا چاہتی ہے۔
Published: undefined
'بھارت جوڑو نیائے یاترا' کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کے لیڈر راہل گاندھی کیرالہ کی نمائندگی کرتے ہیں اور کنیا کماری سے کشمیر تک کامیاب 'بھارت جوڑو یاترا' مکمل کرنے کے بعد اب وہ منی پور سے ممبئی تک 'بھارت جوڑو نیائے یاترا' کر رہے ہیں۔ یہ ییاترا ایک ایسے ہندوستان کی علامت ہے جہاں ہر شخص کو یکساں مواقع اور انصاف ملتا ہے۔
Published: undefined
کانگریس کے صدر نے کہا کہ مودی حکومت صرف ریاستی حکومتوں کو ہراساں کر رہی ہے اور غریبوں اور خواتین کو کچل رہی ہے۔ کانگریس کیرالہ سمیت تمام ریاستوں کے لیے انصاف کو یقینی بنانے کے لیے پابند عہد ہے۔ آج تمام جمہوری اداروں کو منظم طریقے سے کمزور کیا جا رہا ہے۔ ای ڈی، سی بی آئی، انکم ٹیکس جیسی ایجنسیاں اپوزیشن لیڈروں کو نشانہ بنانے کے لیے ہتھیار بنی ہوئی ہیں۔ لوگوں کو مختلف اعلیٰ عہدوں پر میرٹ کی بنیاد پر نہیں بلکہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور بی جے پی سے قربت کی بنیاد پر تعینات کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined