نئی دہلی: کسانوں کی تحریک اور کورونا کی صورت حال کے معاملہ پر کانگریس مودی حکومت پر لگاتار حملے کر رہی ہے۔ اسی ضمن میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ترقی کے معاملہ پر مودی حکومت کو آڑے ہاتھ لیا ہے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مودی سرکار کسانوں کے مفادات کی باتیں کر کے محض دکھاوا کرتی ہے، لیکن حقیقت میں وہ سرمایہ داروں کی خیرخواہ ہے اور اسی وجہ سے اس نے صنعتکاروں کا کھربوں روپے کا قرض معاف کیا ہے۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے کہا ’’23 کھرب 78 ارب 76 کروڑ روپے کا قرض اس سال مودی حکومت نے کچھ صنعتکاروں کا معاف کیا۔ اس رقم سے کووڈ کے مشکل وقت میں 11 کروڑ کنبوں کو 20- 20 ہزار روپے دیئے جاسکتے تھے۔ مودی جی کی ترقی کی حقیقت۔‘‘
Published: undefined
مودی سرکار کو صنعتکاروں کے لئے کام کرنے والی مشینری قرار دیتے ہوئے راہل گاندھی اس پر مسلسل حملہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اسے عام لوگوں اور کسانوں سے زیادہ اپنے چند سرمایہ دار دوستوں کی فکر ہوتی ہے اور ان کے حق میں بار بار فیصلے لیتی ہے۔
Published: undefined
راہل گاندھی اس سے پہلے بھی مرکزی حکومت پر نشانہ لگا چکے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہر شہری کے بینک کھاتے میں 15 لاکھ اور ہر سال 2 کروڑ ملازمتوں کا وعدہ کیا تھا۔ نوٹ بندی کی یاد دلاتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے کہا تھا کہ مجھے 50 دنوں کا وقت دیجئے سب کچھ ٹھیک کر دوں گا۔ اسی طرح کورونا وائرس کے معاملہ پر بھی وزیر اعظم نے جنگ جیتنے کے لئے 21 دنوں کا وقت مانگا تھا لیکن کسی بھی معاملہ میں انہیں کامیابی نہیں ملی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined