قومی خبریں

نکاح حلالہ اور کثرت ازدواج کے خلاف بل لانے کی تیاری!

مرکز کی مودی حکومت نے تین طلاق پر مبنی آدھا ادھورا بل لاکر مسلمانوں کے نجی معاملات میں دخل اندازی کا جو سلسلہ شروع کیا تھا اب اسے مزید آگے بڑھاتے ہوئے کثیر ازدواج پر روک لگانے کی تیاری میں ہے۔

ہندوستانی مسلم خواتین (فائل تصویر)
ہندوستانی مسلم خواتین (فائل تصویر) سوشل میڈیا

کئی میڈیا اداروں نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مودی حکومت مسلمانوں کے تعلق سے دو اہم فیصلے لینے جا رہی ہے۔ یعنی نکاح حلالہ اور کثیر ازدواج کو ختم کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔ اس کے علاوہ مرکزی حکومت سپریم کورٹ میں بھی نکاح حلالہ اور کثیر ازدواج کی مخالفت کرے گی۔ طلاق ثلاثہ پر بھی حکومت اپنے موقف پر قائم رہے گی۔

ذرائع کے مطابق مودی حکومت نکاح حلالہ کے ساتھ ساتھ کثیر ازدواج کو بھی ختم کرنے کے حق میں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نکاح حلالہ اور کثیر ازدواج کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کے جواب میں مرکزی حکومت نے ابھی کوئی عرضی داخل نہیں کی ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نکاح حلالہ اور کثیر ازدواج پر روک لگانے کے لئے حکومت طلاق ثلاثہ کی طرح ہی بل لا سکتی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ طلاق ثلاثہ پر مودی حکومت نے جو بل پیش کیا تھا وہ ابھی تک پارلیمنٹ سے پاس نہیں ہو پایا ہے۔ لوک سبھا سے تو بل طلاق ثلاثہ کو منظور کرا لیا تھا لیکن راجیہ سبھا میں بی جے پی کی اکثریت نہ ہونے کے سبب بل منظور نہیں ہو پا یا ہے۔

کانگریس سمیت کئی اپوزیشن پارٹیوں کا مطالبہ ہے کہ طلاق ثلاثہ پر مبنی بل جلد بازی میں لایا گیا ہے اور اس میں تمام طرح کی خامیاں موجود ہیں جنہیں دور کیا جانا چاہئے۔ کئی مسلم تنظیمیں بھی مودی حکومت کے اس بل طلاق ثلاثہ کی مخالفت کر رہی ہیں۔

مسلم تنظیموں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت ان کے مذہبی معاملات میں دخل دے رہی ہے جبکہ اس سے قبل طلاق ثلاثہ سے متعلق سپریم کورٹ نے بھی قانون سازی کی بات کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined