قومی خبریں

مودی حکومت نے ’چھتیس گڑھ‘ کو 10 قومی ایوارڈس سے نوازا

چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے کہا کہ ریاست نے ملک میں سب سے زیادہ جنگلات کی پیداوار خرید کر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، ریاستی حکومت کی کوششوں سے جنگل میں رہنے والوں کی معاشی حالت بہتر ہوئی ہے۔

بھوپیش بگھیل
بھوپیش بگھیل 

نئی دہلی: چھوٹی جنگلی پیداوار کلیکشن کے شعبے میں ’ماڈل اسٹیٹ‘ کے طور پر ابھرے چھتیس گڑھ کو مرکزی حکومت نے مختلف زمروں میں 10 انعامات سے نوازا ہے۔ مرکزی قبائلی امور کے وزیر ارجن منڈا نے جمعہ کو ورچوئل ذرائع سے چھتیس گڑھ کو یہ ایوارڈ دیا۔ اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے کہا کہ ریاست نے ملک میں سب سے زیادہ جنگلات کی پیداوار خرید کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ریاستی حکومت کی ان کوششوں کی وجہ سے جنگل میں رہنے والوں کی معاشی حالت بہتر ہوئی ہے اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو روزگار مل رہا ہے۔

Published: undefined

پچھلے دو سالوں میں چھتیس گڑھ حکومت نے جنگل میں رہنے والوں اورچھوٹے جنگلات کی پیداوار جمع کرنے والوں کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کے لیے انقلابی فیصلے کیے، جس سے کم قیمت میں فروخت ہونے والی چھوٹی جنگلی پیداوارکو بیش قیمتی بنادیا ہے اوراس کابراہ راست فائدہ یہاں کے جنگلی پیداوارکو جمع کرنے والوں کو ملنے لگاہے۔ یہی وجہ ہے کہ چھتیس گڑھ آج چھوٹی موٹی جنگلی پیداوار کی ذخیرہ اندوزی کے معاملے میں ملک میں اول ریاست بن گئی ہے۔

Published: undefined

ٹرائبل کوآپریٹو مارکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا میریڈیٹ (ٹرائیفیڈ) نے ون دھن یوجنا اور کم سے کم امدادی قیمت اسکیم کے تحت مختلف زمروں میں ریاستوں کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایوارڈز کا اعلان کیا گیاہے۔ ایوارڈ کے آٹھ زمروں میں سرفہرست چھتیس گڑھ نے نئی مصنوعات اور جدت طرازی کے زمرے میں بھی دو ایوارڈ حاصل کئے۔

Published: undefined

معمولی جنگلی پیداوار کے لئے کم ازکم امدادی قیمت اسکیم کے تحت سال 2020-21 میں نئی زیادہ سے زیادہ جنگلی پیداوارکواسکیم میں شامل کرنے کے لئے پہلاانعام، حکومت ہند کی رقم سے زیادہ سے زیادہ قیمت (180.51 کروڑ روپے) کی چھوٹی جنگلی پیداوار کی خریداری کے لئے پہلا انعام، حکومت ہند اور ریاستی حکومت کی رقم سے زیادہ سے زیادہ قیمت کا (1173 کروڑ روپے) کی معمولی جنگلات کی پیداوار کی خریداری کے لئےپہلا انعام ، سال 2021-21 تک فراہم کردہ رقم کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے لیے - پہلا انعام، ون دھن یوجنا کے تحت زیادہ سے زیادہ سروے مکمل کرنے کے لیے پہلا انعام، ون دھن وکاس کیندر کلسٹروں کے لیے زیادہ سے زیادہ تربیت کے لیے پہلا انعام، ویلیو ایڈیشن کے لیے زیادہ سے زیادہ مصنوعات تیار کرنے کا پہلا انعام، ویلیو ایڈیشن کے ذریعے مصنوعات کی زیادہ سے زیادہ فروخت کے لیے پہلا انعام ، نئی مصنوعات اور جدت طرازی کی فہرست میں چھتیس گڑھ اورمہاراشٹر کو مہوا سینیٹائزر کے لئے مشترکہ طورسے پہلاانعام دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جنگلی پیداوار املی چسکاکی جدت کے لئے چھتیس گڑھ کوانعام دیا گیا۔

Published: undefined

سال 2021-22 میں 'چھتیس گڑھ ہربلز' کو ملک گیر برانڈ کے طور پر قائم کرتے ہوئے ہربلز مصنوعات کی فروخت پورے ملک میں کی جارہی ہے اورموجودہ سال میں تقریباً دس کروڑ روپے مالیت کی مصنوعات فروخت کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس سے پروسیسنگ کے کام میں مصروف خواتین سیلف ہیلپ گروپس کے تقریبا 5000 ارکان مستفیدہوں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined