کولکاتا: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت پر میڈیا کی آواز دبانے کا الزام عاید کرتے ہوئے کہا ہے کہ رافیل گھوٹالہ میں اہم انکشاف کرنے والے انگریزی اخبار کے ایڈیٹر این رام کے خلاف مرکزی حکومت کارروائی کرنے کی تیاری کررہی ہے۔
ممتابنرجی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”میڈیا جمہوریت کیلئے اہم رول ادا کررہا ہے،مرکزی حکومت کے ذریعہ ملک کے سینئر ترین صحافی و ایڈیٹر این آرام کو دھمکی دیے جانے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔سینئر صحافی کے خلاف ”خفیہ فائل کے افشاء ایکٹ کے تحت کارروائی شرمناک ہے۔اس طرح کی کارروائیوں کے ذریعہ مودی حکوت میڈیا کی آزادی اور حقوق پر حملہ نہیں کرسکتی ہے۔
Published: undefined
سپریم کورٹ میں کل مرکزی حکومت نے کہا تھا کہ وزارت دفاع سے رفائیل سے متعلق فائلیں چوری ہوگئی ہیں جو بعد میں انگریزی اخبار دی ہندو نے شایع کیا ہے۔حکومت فائل چوری کے معاملے میں ”آفیشیل سیکریٹ ایکٹ“ کے تحت کارروائی کرے گی۔اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال نے کہا کہ جن لوگوں نے رفائیل سے متعلق فائلوں کو عام کیا وہ آفیشیل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے اور اس لیے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ چوری کے معاملے میں کارروائی جاری ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined