قومی خبریں

مودی حکومت نے خسارہ میں چل رہے ’ایچ ایچ ای سی‘ کو بند کرنے کی دی منظوری

کارپوریشن میں 59 مستقل ملازمین اور 6 مینجمنٹ ٹرینی ہیں۔ سبھی کو پبلک انٹرپرائز کے محکمے کے ذریعہ مقرر طریقے کے مطابق رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم (وی آر ایس) کا فائدہ اٹھانے کا موقع دیا جائے گا۔

نریندر مودی، تصویر یو این آئی
نریندر مودی، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: حکومت نے ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم ایکسپورٹ کارپوریشن آف انڈیا کو بند کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں منگل کو ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں کپڑوں کی وزارت کے انتظامی کنٹرول کے تحت ہینڈی کرافٹ اینڈ ہینڈلومس کارپوریشن آف انڈیا لمٹیڈ (ایچ ایچ ای سی) کو بند کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

Published: undefined

کارپوریشن میں 59 مستقل ملازمین اور چھ مینجمنٹ ٹرینی ہیں۔ سبھی مستقل ملازمین اور مینجمنٹ ٹرینی کو پبلک انٹرپرائز کے محکمے کے ذریعہ مقرر طور طریقے کے مطابق رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم (وی آر ایس) کا فائدہ اٹھانے کا موقع دیا جائے گا۔ سال 16۔2015 سے کارپوریشن مسلسل خسارے میں چل رہا ہے اور اپنے آپریٹنگ اخراجات کو پورا کرنے کے لئے مناسب آمدنی حاصل نہیں کر پا رہا ہے۔ اس کی بحالی کا امکان کافی کم تھا، اس لئے کمپنی کو بند کرنا ضروری ہوگیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined