بھوپال: مدھیہ پردیش کی بھوپال پارلیمانی سیٹ سے کانگریس امیدوار دگ وجے سنگھ نے مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی ملک کی 70 فیصد آبادی کو بنیادی طبی سہولیات مہیاکرانے بھول گئے۔
Published: undefined
سنگھ نے ٹوئٹر پر اپنے سوالات کرتے ہوئے کہا کہ قومی صحت تحفظ اسکیم کے نام پر اپنی پیٹھ تھپتھانے والی حکومت کی ’ايشمان‘ اسکیم صرف ثانوی طبی خدمات پر توجہ دیتی ہے۔ مودی 70 فیصد ہندوستانیوں کو بنیادی طبی سہولیات مہیاکرانا کیوں بھول گئے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ سال 2014 سے 2019 کے درمیان 40 فیصد آبادی کو صحت بیمہ دینے کے لئے محض دو ہزار کروڑ روپے مختص کئے گئے۔ ایک شخص کے علاج کے لئے سال بھر میں صرف 40 روپے، حکومت نے یہ نمائشی اسکیم کیوں بنائی ہے۔ سنگھ نے مدھیہ پردیش میں بھی طبی خدمات کے نجکاری کا الزام لگایا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined