وزیر اعظم نریندر مودی نے کناڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو اپنے ملک میں انتہا پسند عناصر کی ہندوستان مخالف سرگرمیوں کے بارے میں گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے اس سے نمٹنے میں ان سے تعاون طلب کیا ہے۔
Published: undefined
وزیر اعظم نے خبردار کیا کہ ان کارروائیوں کے پیچھے موجود قوتیں غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے سرگرم ہیں اور یہ کناڈا کے مفادات کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہیں۔ جی 20 سربراہی اجلاس کے سلسلے میں نئی دہلی آنے والے مسٹر ٹروڈو نے کل مسٹر مودی کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی۔
Published: undefined
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مسٹر مودی نے انہیں بتایا کہ اس طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کو تعاون کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ ہندوستان اور کناڈا کے تعلقات کے استحکام کے لئے باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی رشتہ ضروری ہے۔
Published: undefined
ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مسٹر مودی نے "مسٹر ٹروڈو کو کناڈا میں انتہا پسند عناصر کی طرف سے ہند مخالف سرگرمیوں کے بارے میں شدید تشویش سے آگاہ کیا ہے۔" کناڈا کے وزیر اعظم کے ساتھ اپنی گفتگو میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مشترکہ جمہوری اقدار، قانون کی حکمرانی کے احترام اور عوام کے درمیان مضبوط روابط پر مبنی ہیں۔
Published: undefined
ریلیز کے مطابق مسٹر مودی نے کہا کہ وہاں ہندوستان مخالف سرگرمیاں انجام دینے والے عناصر ہندوستان میں علیحدگی پسندی کو فروغ دے رہے ہیں اور ہندوستانی سفارت کاروں کے خلاف تشدد کو ہوا دے رہے ہیں، سفارتی احاطے کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور کناڈا میں ہندوستانی کمیونٹی اور ان کی عبادت گاہوں میں توڑ پھوڑ کر رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined