قومی خبریں

مودی حکومت کے دوران آئینی ادارے تباہ ہوئے: ٹی ڈی پی

چندربابو نائیڈو نے وزیراعظم نریندرمودی پر ہر سطح پر آئینی اداروں کو تباہ کرنے اور اس طرح سے برتاؤ کرنے کا الزام لگایا جیسے عوام نے انھیں ہمیشہ کے لیے حمایت دی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

وشاکھاپٹنم: تیلگودیشم پارٹی کے صدر اور آندھراپردیش کے وزیراعلی چندربابو نائیڈو نے وزیراعظم نریندرمودی پر ہر سطح پر آئینی اداروں کو تباہ کرنے اور اس طرح سے برتاؤ کرنے کا الزام لگایاجیسے عوام نے انہیں ہمیشہ کے لیے حمایت دی ہے۔ انھوں نے الزام لگایاکہ نریندر مودی نے سیاسی ،کارپوریٹ اور میڈیا ہر سطح پر آئینی اداروں کو تباہ کیاہے۔

اب جبکہ ریاست میں 11اپریل کو لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں ٹی ڈی پی سربراہ نے یواین آئی سے کہا،’’ نریندر مودی نے سبھی آئینی اداروں کا ناجائز استعمال کیاہے چاہے وہ سی بی آئی،انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ،محکمہ انکم ٹیکس ہو یا ریزروبینک آف انڈیا ہو۔انھون نے آئینی رہنما اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے اور جمہوریت کے لیے خطرہ پیداکررہے ہیں اور ایسا برتاؤکررہے ہیں جیسے وہ مستقل طورپر وزیراعظم ہیں ۔‘‘

Published: 06 Apr 2019, 11:10 PM IST

نریندر نائیڈو نے لوگوں پر زور دیاکہ وہ مودی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں سے ہوشیار رہیں اور کہاکہ انھیں (مودی) کوہرانے کے لیے ملک گیر سطح پر رائے قائم ہوچکی ہے ۔نائیڈو نے انھوں نے کہاکہ ’’اپوزیشن پارٹیوں میں نظریاتی سطح پر مجبوریاں ہوتی تھیں لیکن اس بار جمہوریت کا تقاضہ کچھ اور ہے ۔مرکزکی موجودہ حکومت سے نجات حاصل کرنے کے لیے کشمیر سے کنیاکماری تک پورے ملک میں یکسان لہر چل رہی ہے ۔‘

Published: 06 Apr 2019, 11:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 06 Apr 2019, 11:10 PM IST