نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ویتنام کے وزیر اعظم فیم منھ چنھ سے فون پر بات کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ویتنام کا وزیر اعظم مقرر کیے جانے پر فیم منھ چنھ کو مبارکباد پیش کی اور اس بات پر اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی رہنمائی میں ہندوستان- ویتنام جامع اسٹریٹجک شراکت داری مستحکم ہوتی رہے گی۔
Published: undefined
وزیراعظم نے اس بات کا خیر مقدم کیا کہ دونوں ملکوں کا ایک کھلے، شمولیت والے، پر امن اور قانون کی حکمرانی والے بحر ہند خطے کے بارے میں یکساں نظریات رکھتے ہیں اور اس لئے ہندوستان-ویتنام جامع اسٹریٹجک شراکت داری سے خطے کے استحکام، خوشحالی اور ترقی کو فروغ حاصل ہوتا رہے گا۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم نے اس بات کا ذکر بھی کیا کہ اس وقت ہندوستان اور ویت نام دونوں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ساتھی ارکان ہیں۔
Published: undefined
وزیر اعظم نے ہندوستان میں کووڈ-19 عالمی وبا کی دوسری لہر کے دوران حکومت ویتنام اور وہاں کے عوام کے ذریعہ گراں قدر امداد فراہم کرانے پر وزیر اعظم چنھ کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں لیڈروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ عالمی وبا کے دوران ایک دوسرے سے مشورہ کرنا اور ایک دوسرے کی مسلسل کوششوں میں مدد کے لئے تعاون کرنا جاری رکھیں گے۔
Published: undefined
دونوں وزرائے اعظم نے دو طرفہ تعلقات کی صورتحال کا جائزہ لیا اور تعاون کے مختلف شعبوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ سال 2022 دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کا سال ہے، انہوں نے اس مبارک موقع کو مختلف یادگاری تقاریب کے ذریعہ مناسب طریقے سے منانے پر اتفاق کیا۔ وزیر اعظم مودی نے وزیر اعظم چنھ کو جلد ہی کسی مناسب تاریخ کو ہندوستان کے سرکاری دورے پر آنے کے لئے بھی مدعو کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined