قومی خبریں

مودی کی یوم آزادی پر 'ہر گھر ترنگا' لہرانے کی اپیل

اگست کا مہینہ بہت خاص ہے، یہ مہینہ انقلاب، شکرگزاری واحساسِ فرض کا مہینہ ہے۔ 9 اگست وہ تاریخ ہے جب تاریخی 'بھارت چھوڑو تحریک' شروع ہوئی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو لوگوں سے بدعنوانی، خوشامد اورخاندان پرستی جیسی برائیوں کے خلاف 'بھارت چھوڑو تحریک' کے جذبے کو جگاتے ہوئے 15 اگست کو 'ہر گھر ترنگا' لہرانے کی اپیل کی۔وزیر اعظم مودی نے  آج ملک بھر میں 508 امرت بھارت ریلوے اسٹیشنوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے پروگرام سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

Published: undefined

وزیراعظم نے کہا کہ ابھی 9 اگست کی تاریخ اب قریب آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگست کا مہینہ بہت خاص مہینہ ہے۔ یہ مہینہ انقلاب، شکرگزاری اور احساسِ فرض کا مہینہ ہے۔ 9 اگست وہ تاریخ ہے جب تاریخی 'بھارت چھوڑو تحریک' شروع ہوئی تھی۔ مہاتما گاندھی نے منتر دیا تھا اور 'بھارت چھوڑو تحریک' نے آزادی کی طرف ہندوستان کے قدموں میں نئی ​​توانائی پیدا کردی تھی۔ اسی سے متاثر ہو کر آج پورا ملک ہر برائی کے لیے کہہ رہا ہے ’ کوئٹ انڈیا‘ ہر طرف ایک ہی گونج ہے۔ کرپشن - کوئٹ انڈیا یعنی کرپشن ہندوستان چھوڑو۔

Published: undefined

مسٹرمودی نے کہا کہ کل 7 اگست کو پورا ملک سودیشی تحریک کے لیے وقف، نیشنل ہینڈلوم ڈے منائے گا۔ 7 اگست کی یہ تاریخ ہر ہندوستانی کے لیے’ ووکل فار  لوکل‘ ہونے کے عزم کا اعادہ کرنے کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر 14 اگست کوتقسیم کے درد کو یاد کرنے کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یہ ان لاتعداد لوگوں کو یاد کرنے کا دن ہے جنہوں نے ہندوستان کی تقسیم کی بھاری قیمت ادا کی۔

Published: undefined

وزیر اعظم  نے کہا، 'میں دیکھ رہا ہوں کہ ان دنوں سوشل میڈیا پر بہت سے دوست اپنے ترنگے کی ڈی پی کو اپ ڈیٹ کر رہے ہیں ۔ آج میں تمام ہم وطنوں بالخصوص نوجوانوں سے گزارش کرتا ہوں کہ ہر گھر ترنگا لہرانے کی اس تحریک میں شامل ہوں اور اس کی تشہیر میں بھی حصہ لیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined