قومی خبریں

مودی اور وسندھرا حکومت ہر شعبہ میں ناکام: غلام نبی آزاد

آزاد نے کہا، ’’کانگریس نے پارلیمنٹ اور باہر جنگی طیارے رافیل سودا، کالا دھن اور بدعنوانی سمیت کئی مسائل کو اٹھایا لیکن مودی حکومت نے کسی سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جے پور: راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے جنرل سکریٹری غلام نبی آزاد نے مرکز کی مودی اور راجستھان کی وسندھرا راجے حکومت پر بدعنوانی، عوام کے ساتھ وعدہ خلافی اور دھوکہ دہی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں حکومتیں پوری طرح ناکام رہی ہیں۔

غلام نبی آزاد نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے گزشتہ ساڑھے چار برسوں میں انتخابات کے وقت اور اس کے بعد عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا، دنیا میں سب سے زیادہ بدعنوانی کے واقعات بی جے پی کی زیر قیادت حکومت کے ان ساڑھے چار برسوں میں ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس نے پارلیمنٹ اور اس سے باہر کئی ذرائع سے جنگی طیارے رافیل سودا معاملہ، کالا دھن، بدعنوانی سمیت کئی مسائل کو انہوں نے اٹھایا لیکن مودی حکومت نے کسی بھی سوال کا اب تک کوئی جواب نہیں دیا۔

غلام نبی آزاد نے مزید کہا کہ کانگریس نے رافیل معاملے میں جانچ کا مطالبہ کیا لیکن نریندر مودی نے کوئی جواب نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ پارلیمنٹ میں وزیراعظم پر الزام لگے لیکن انہوں نے یہ بھی نہیں کہا کہ یہ غلط ہیں، نہ جانچ کی بات مانی اور نہ کوئی جواب دیا۔مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) کے ڈائرکٹر نے اپنی سطح پر جانچ شروع کردی تو انہیں رات میں ہی ہٹا دیا گیا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ کانگریس کی زیر قیادت حکومت کے وقت سی بی آئی اپنے حساب سے کام کرتی تھی لیکن اب تو ایسے قانون بنائے جارہے ہیں جو ان کے لئے فائدہ مند ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کو رافیل کی قیمت نہیں بتائے گی تو کسے بتائے گی۔ وہ عدالت کو جھوٹ بتا سکتی ہے اس سے بڑا جھوٹ کیا ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔

غلام نبی آزاد نے کہا کہ نریندر مودی گزشتہ 70 برسوں میں سب سے زیادہ چار برسوں میں دنیا میں گھومنے والے وزیراعظم ہیں۔ اچھی بات ہے کہ اس کا فائدہ ملک کو ملنا چاہیے لیکن کچھ خاص لوگ ملک کے ہزاروں کروڑوں روپے لے کر بیرون ملک فرار ہوگئے اور بلیک منی واپس لانے کی بات کرنے والے ایک بھی شخص کو بیرون ملک سے واپس نہیں لایا جاسکا۔ ملک گھومنے کا کیا فائدہ۔ انہوں نے کہا کہ میہول چوکسی، وجے مالیہ اور نیرو مودی کسان، مزدور سمیت سبھی کا پیسہ لے کر چلے گئے لیکن کچھ نہیں ہوا۔ انہوں نےکہا کہ بلیک منی تو واپس آئی نہیں بلکہ وہائٹ منی لےکر اور چلے گئے۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے دس کروڑ لوگوں کو روزگار دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن گزشتہ ساڑھے چار برسوں میں صرف بیس لاکھ لوگوں کو روزگار دیا گیا جبکہ اب تک 9 کروڑ لوگوں کو روزگار دیا جانا تھا اس طرح ریاست کی وزیراعلی وسندھرا راجے نے پندرہ لاکھ لوگوں کو نوکری دینے کا وعدہ کیا تھا جبکہ دسمبر 2017 تک بے روزگاروں کی تعداد بیس لاکھ ہے، اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ریاست میں کسی کو بھی نوکری نہیں ملی۔

انہوں نے کہا کہ روزگار دینے سے تو بے روزگاروں کی تعداد میں تخفیف ہونی چاہیے لیکن ان کی تعداد مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز ہو یا ریاستی حکومت دونوں کے وعدے ایک ہی طرح کے ہیں اور دونوں نے ہی عوام کے ساتھ دھوکہ کیا اور وعدے پورے نہیں کیے۔

غلام نبی آزاد نے مزید کہا کہ گزشتہ ساڑھے چار برسوں میں ملک میں بینکوں، کانوں سمیت کئی گھپلے ہوئے۔ ان میں تین بڑے گھپلے ہوئے جن کا تعلق چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور راجستھان کی بی جے پی زیر اقتدار حکومت سے ہے۔

چھتیس گڑھ میں 32 سے 35 ہزار کروڑ کا فوڈ سیکورٹی گھپلہ سامنے آیا جس میں 22۔20 لاکھ جعلی راشن کارڈ بناکر گھپلہ بازی کی گئی اور اس میں وزیراعظم کا نام بھی ہے۔ اسی طرح مدھیہ پردیش میں ویاپم گھپلہ کا مسئلہ اٹھایا گیا اور راجستھان میں کانوں کا مسئلہ جس میں 653 کانیں بغیر ٹینڈر کے ہی دے دیئے گئے ہیں۔ اس سے تقریباً 45 ہزار کروڑ روپے کا حکومت کو نقصان اٹھانا پڑا۔ ایک ہی دن میں 120 کانوں کو الاٹمنٹ کردیا گیا۔ اس طرح راجستھان کے عوام کی دولت کو اس طرح تقسیم کرکے عوام کو دھوکہ دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح کسان، ملک کی بہو بیٹیوں کو غیر محفوظ، نوجوانوں کو روزگار نہ دے کر اور مزدوروں کے ساتھ دھوکہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس پانچ سال ہوتے ہیں جبکہ عوام کا ایک دن ہوتا ہے اور اب اس کا فیصلہ سنانے کا وقت آگیا ہے اور اسے اپنا فیصلہ کرنا چاہیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

  • تصویر @revanth_anumula

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2023-12/7392d247-3263-47ce-8a04-6cdcbdaf2080/Revanth_Reddy.jpg?auto=format&q=35&w=1200">

    گوتم اڈانی کو ’تلنگانہ‘ نے بھی دیا جھٹکا، اڈانی فاؤنڈیشن کے 100 کروڑ روپے لینے سے کیا انکار

  • ,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-11-25/et9pwlgj/WhatsApp-Image-2024-11-25-at-7.25.53-PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’دہلی نیائے یاترا‘ کے دوران کانگریس نے کیجریوال کی ’ریوڑیوں‘ کا کیا ریلٹی چیک!

  • ,
  • ’اڈانی کا ساتھ دے کر پی ایم مودی ملک کی شبیہ خراب کر رہے‘، پارلیمانی اجلاس ملتوی ہونے کے بعد کھڑگے کا حملہ

  • ,
  • مہاراشٹر: شیو سینا یو بی ٹی نے آدتیہ ٹھاکرے کو قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا

  • ,
  • بارڈر-گواسکر ٹرافی: پرتھ میں صرف آسٹریلیا کا گھمنڈ نہیں ٹوٹا، کئی ریکارڈ بھی ٹوٹ گئے، آئیے ڈالیں سرسری نظر