عالمی شہرت یافتہ امریکی ٹائم میگزین نے وزیر اعظم نریندر مودی ، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور سیرم انسٹی ٹیوٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) آدر پونا والا کو سال 2021 کے لیے بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
Published: undefined
میگزین نے بدھ کے روز دنیا کے 100 بااثر افراد کی فہرست جاری کی ،جس کو چھ زمروں میں تقسیم کیا گیا ۔ ٹائم میگزین کےذمرے میں لیڈر ، آرٹسٹ ، پاینیر ، آئیکن ، ٹائٹن اور موجد شامل ہیں۔ ان تمام زمروں میں پوری دنیا کے مختلف لوگوں کو شامل کیا گیا ہے ۔ میگزین نے اپنی فہرست میں امریکی صدر جو بائیڈن ، امریکی نائب صدر کملا ہیرس ، چینی صدر شی جن پنگ ، ڈیوک اور پرنس ہیری اور میگھن اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام بھی شامل ہے ۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ ’ٹائم‘ میگزین کی اس فہرست کوسب سے قابل اعتماد سمجھا جاتا ہے۔ میگزین کے ایڈیٹر اس فہرست کو تیار کرنے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں اور جن لوگوں کو اس میں شامل کیا جاتا ہے ان کے بہترین کام کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اعزاز دیا جاتا ہے۔
Published: undefined
وزیر اعظم مودی کے ٹائم پروفائل میں کہا گیا ہے کہ آزادی کے بعد 74 برسوں میں ہندوستان کے تین اہم لیڈر رہے ہیں - جواہر لال نہرو ، اندرا گاندھی اور نریندر مودی ۔ وہیں ممتا بنرجی کی پروفائل میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنی پارٹی ترنمول کانگریس کی قیادت نہیں کرتی ، بلکہ وہ خود پارٹی ہے۔ پونا والا کےپروفائل میں گیا ہے کہ کورونا وبا ابھی ختم نہیں ہوئی ہے اور پونا والا اب بھی اسے ختم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں ۔ ویکسین کی تفاوت اب بھی بہت زیادہ ہے اور دنیا کے ایک حصے میں ویکسینیشن میں تاخیر کے عالمی نتائج ہوسکتے ہیں ، جس میں زیادہ خطرناک ویرئنٹ کے ابھرنے کا خطرہ شامل ہے ۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز