پنجاب میں پولنگ کی تاریخ قریب آ رہی ہے اور انتخابی تشہیر اپنے شباب پر ہے ۔ کانگریس کے لئے تشہیر کرتے ہوئے چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے کہا کہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کی وجہ سے ملک اور پنجاب کی صنعت برباد ہو گئی ہے۔
Published: 17 Feb 2022, 8:40 AM IST
مسٹر بگھیل نے نامہ نگاروں سے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور عام آدمی پارٹی کے کنوینرکیجریوال چچازاد بھائی کی طرح ہیں جو پنجاب میں مذہب کے نام پر لوگوں میں زہر بانٹنے کا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی مدت کار میں عام لوگ پریشان ہیں۔ عوام کی آمدنی میں زبردست کمی آئی ہے۔ کالے دھن کے نام پر نوٹ بندی کی گئی لیکن ملک میں کوئی کالا دھن نہیں آیا۔ معاشی آزادی ’ون نیشن-ون ٹیکس‘ کے جملے کے ساتھ جی ایس ٹی نافذ کیا گیا اور جب سے جی ایس ٹی نافذ کیا گیا ہے اس وقت سے لے کر آج تک کئی بارجی ایس ٹی شرحوں میں ترمیم کی گئی ہے اور انہیں پیچیدگیوں کی وجہ سے ملک کے لاتعداد تاجر برباد ہو چکے ہیں۔
Published: 17 Feb 2022, 8:40 AM IST
مسٹر بگھیل نے کہا وزیر اعظم اگر نوٹ بندی نہ کرتے، جی ایس ٹی نہ لگاتے تو آج پورے ملک اورپنجاب کی صنعت تباہ نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹی اور درمیانی صنعتیں رہیں گی تب ہی لوگوں کو روزگار ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے لئے عالمی ادارہ صحت کی وارننگ کو نظر انداز کرتے ہوئے مسٹر مودی کے ذریعہ ملک و بیرون ملک سے لاکھوں کی تعداد میں جمع کرکے احمدآباد میں ’نمستے ٹرمپ‘ کروانے کے نتیجے میں کورونا وبا پھیلی اور لاکھوں افراد لقمہ اجل بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کی مودی حکومت لوگوں کو نہ تو دوا اور نہ ہی اسپتال دستیاب کراتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت آج تک یہ نہیں بتا سکی ہے کہ نوٹ بندی کے بعد کتنا کالا دھن ختم ہوا ہے۔ اچانک لاک ڈاؤن سے کتنے مہاجر مزدوروں کی موت ہوئی؟
Published: 17 Feb 2022, 8:40 AM IST
مسٹر بگھیل نے کہا کہ پنجاب کے وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چنی کو وزیر اعظم نے ہوشیار پور جانے سے روک دیا اور اس کے برعکس الزام لگایا کہ جالندھر میں مندر جانے کے لئے انتظامیہ نے منع کیا۔ وزیر اعظم الیکشن کمیشن کے ذریعے فیروز پور میں ان کی ہونے والی ریلی کی ناکامی کا بدلہ مسٹرچنی سے لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کے لیے نچلی سطح کی بات کرنا وزیراعظم کو زیب نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت انتخابات میں فائدہ اٹھانے کے لیے الیکشن کمیشن پر مسلسل سیاسی دباؤ ڈال کر کمیشن کی آزادی کو ختم کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔
Published: 17 Feb 2022, 8:40 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 17 Feb 2022, 8:40 AM IST