قومی خبریں

تمام مدارس میں ہائی اسکول تک عصری تعلیم کا لازمی انتظام کیا جائے: مولانا سید ارشد مدنی

مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہا کہ مدارس اسلامیہ کو ذرہ برابر حکومت کے سروے سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، کیونکہ مدارس اسلامیہ کا ملک کی آزادی اور اس کی تعمیر و ترقی میں بنیادی کردار رہا ہے۔

مولانا ارشد مدنی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے، تصویر عارف عثمانی
مولانا ارشد مدنی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے، تصویر عارف عثمانی 

دیوبند: یوگی حکومت کے ذریعہ غیر سرکاری مدارس کا سروے کرانے کے متعلق دارالعلوم دیوبند میں منعقد یوپی کے نمائندہ مدارس کے اجلاس میں دارالعلوم دیوبند نے سروے کے حوالہ سے اپنا موقف واضح کرتے ہوئے صاف لفظوں میں کہا کہ اہل مدارس کو سروے کی مخالفت نہیں بلکہ اس میں تعاون کرنا چاہئے، کیونکہ مدارس کے اندر کوئی بھی چھپی ہوئی چیز نہیں ہے، اہل مدارس کو چاہئے کہ وہ اپنا حساب کتاب اور دستاویزات کو شفاف رکھیں اور مدارس کی تاریخ سے اہل وطن کو واقف کرائیں۔ اجلاس میں شامل ہوئے سینکڑوں مدارس کے ذمہ داران نے بیک آواز مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی اور صدرالمدرسین مولانا سید ارشد مدنی کے ذریعہ پیش کردہ اس اعلامیہ کی حمایت کی، اجلاس دوران مدارس کے طلبہ کے لئے عصری تعلیم کا نظم کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔

Published: undefined

مولانا ارشد مدنی نے ملک کی آزادی میں مدارس کے کردار پر روشنی ڈالی اور مدرسہ کے منتظمین کو کئی پہلوﺅں پر مکمل جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ تمام مدارس میں ہائی اسکول تک عصری تعلیم کا لازمی انتظام کیا جائےگا۔ مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ مدارس ملک کے قانون کے تحت چلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مدارس اسلامیہ میں مالی حساب وکتاب میں بطور خاص شفافیت کا خیال رکھا جائے، اپنے طور سے سالانہ آڈٹ کرائیں، آئندہ سالوں میں رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند کے نمائندے بھی مختلف مواقع پر مربوط مدارس میں حساب وکتاب کا جائزہ لیا جاسکتا ہے۔

Published: undefined

مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ زمین جائیداد کے کاغذات مستحکم رکھیں، اس سلسلہ میں بالکل بھی کوتاہی سے کام نہ لیں، حالیہ سروے سے ہر گز تشویش میں مبتلا نہ ہوں، بلکہ سروے ٹیم کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں اور مطلوبہ معلومات فراہم کرائیں۔ ملک کو جیسے عصری تعلیم یافتہ لوگوں کی ضرورت ہے بالکل اسی طرح ملت کو اچھے عالم ومفتی اچھے حافظ وقاری، اچھے امام وموذن اور اچھے دینی خدام کی بھی ضرورت ہے جو مدارس سے پوری ہوگی۔ اس لئے مدرسے اپنے نظام کے ساتھ چلتے رہیں گے۔ حدود شرع میں رہتے ہوئے جائز معاملات میں حکومت کا ہر ممکن تعاون کریں۔

Published: undefined

مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے مدراس کے ڈیڑھ سو سالہ تاریخ پر تفصیلی روشنی ڈالی اور سروے کے متعلق دارالعلوم دیوبند کا موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ مدارس اسلامیہ کو ذرہ برابر حکومت کے سروے سے ڈرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ مدارس اسلامیہ کا ملک کی آزادی اور اس کی تعمیر و ترقی میں بنیادی کردار رہا ہے، اس لئے سروے ٹیم کو ادارہ کے متعلق مکمل معلومات دیں۔

Published: undefined

بعد ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیة علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے واضح لفطوں میں کہا کہ متنازعہ زمین پر بنائے گئے مدارس کی وہ قطعی حمایت نہیں کرتے ہیں اس لئے ایسے مدارس کے ذمہ داران کو از خود ان مدارس کو مناسب اور قانونی مقام پر منتقل کرلینا چاہئے۔ مولانا مدنی نے صاف کیا ہے انہیں سروے سے کوئی دقت نہیں ہے، کیونکہ مدارس میں چھپانے کے لئے کچھ نہیں اور مدارس کے دروازے سب کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں اس لئے سروے سے ڈرنے اور گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ مدارس کا جو نظام ہے وہ مکمل ہے اس لئے ہمیں مدارس کے لئے سرکار کی کسی امداد کی ضرورت نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined