لکھنو: اتر پردیش کانگریس صدر اجے کمار للو نے ’ماک ڈرل‘ کے سبب مبینہ طور پر 22 اموات کے سلسلہ میں آگرہ کے استپال کو کلین چٹ دئے جانے پر یوگی حکومت کو ہدف تنقید بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یوگی حکومت کو بتانا چاہئے کہ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے 22 مریضوں کی اموات کے ذمہ دار آگرہ کے پارس اسپتال کو کلین چٹ دینے کی بنیاد کیا ہے؟
Published: undefined
اجے کمار للو نے کہا کہ اسپتال کی طرف سے مریضوں کی نازک حالت اور آکسیجن کی کمی کے باوجود کی گئی ماک ڈرل سے ہوئی اموات پر ڈیتھ آڈت کمیٹی کی رپورٹ حکومت کی ناکامیون پر پردہ ڈالنے والی ہے۔ حکومت بتائے کہ اگر آکسیجن دستیاب تھی تو اسپتال میں ماک ڈرل کیوں کیا گیا تھا؟
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ 5 منٹ کے لئے ماک ڈرل کے بعد 22 افراد کی جان چلی گئی اور اسپتال کے مالک نے خود اس کا اعتراف کیا ہے، اس کے باوجود انسانیت کے قتل کے خطاوار اسپتال کو کلین چٹ کیوں اور کس کی شبیہ بچانے کے لئے دی گئی؟
کانگریس لیڈر نے کہا کہ ریاستی عوام سچائی جاننا چاہتے ہیں۔ ماک ڈرل کے لئے ذمہ دار اسپتال مالک کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے اسے کلین چٹ کس کے اشارے پر دی گئی ہے؟ یہ بتانے کے ساتھ ہی یہ بھی ریاستی حکومت کو بتانا ہوگا کہ اسپتال مالک کا بی جے پی سے کیا رشتہ ہے؟
Published: undefined
ریاستی کانگریس صدر نے کہا کہ چار رکنی دیتھ آڈت کمیٹی و دو رکنی جانچ ٹیم کی رپورٹ بی جے پی حکومت کی داغ دار شبیہ پر لیپا پوتی کرنے کی سازش ہے۔ ریاستی حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کا لگاتار گھناونا گناہ کرتی چلی آ رہی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ کورونا کے خوفناک قہر کے دور میں ریاستی حکومت مریضوں کو آکسیجن دستیاب کرانے میں پوری طرح سے ناکام رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined