راجدھانی دہلی میں بدمعاشوں نے سیکورٹی انتظامات کی قلعی کھولتے ہوئے پیر کی شام بی جے پی کے سابق راجیہ سبھا رکن وجے گویل کا موبائل فون چھین لیا۔ واقعہ کے وقت گویل کار میں تھے تبھی باہر سے ایک بدمعاش ان کا موبائل چھین کر فرار ہو گیا۔ حالانکہ دہلی پولیس نے چار گھنٹے بعد بدمعاش کو پکڑ کر موبائل برآمد کر لیا۔
Published: undefined
پولیس افسر نے بتایا کہ ملزم کی شناخت شمالی دہلی کے دریا گنج باشندہ ساجن (22) کی شکل میں ہوئی ہے۔ ڈی سی پی ساگر سنگھ کلسی نے واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ گویل کے ساتھ موبائل چھینے جانے کا یہ واقعہ پیر کو پیش آیا جب سابق رکن پارلیمنٹ دریا گنج کی طرف سے اوپری سبھاش مارگ سے لال قلعہ کی جانب جا رہے تھے۔
Published: undefined
ڈی سی پی کلسی نے کہا کہ شام تقریباً 6.45 بجے ان کی آرٹیگا کار میٹرو اسٹیشن جامع مسجد گیٹ نمبر 4 کے پاس پہنچی، تبھی ایک نیلی شرٹ اور سفید ٹوپی پہنے ایک لڑکا ان کے پاس آیا اور ان کا موبائل فون ’سیمسنگ گیلکسی 9‘ ان کے ہاتھ سے چھین لیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 356، 379 کے تحت ایف آئی آر درج کی اور جانچ شروع کر دی۔
Published: undefined
ڈی سی پی کلسی نے بتایا کہ جانچ کے دوران پولیس ٹیم نے 100 سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کی اور بعد میں اسے پکڑ لیا گیا۔ پوچھ تاچھ کرنے پر ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے ایک شخص کو 2200 روپے میں موبائل فروخت کیا تھا جس کے بعد پولیس نے موبائل فون برآمد کر لیا۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ موبائل رات تقریباً ساڑھے دس بجے برآمد کیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کے وقت اسنیچر کے ذریعہ پہنے گئے کپڑے بھی برآمد کر لیے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined