مدھیہ پردیش میں ہندوتوا غنڈوں کے ذریعہ موب لنچنگ کا دردناک واقعہ پیش آیا ہے جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گیا ہے۔ معاملہ ضلع سیونی کا ہے اور بتایا جاتا ہے کہ ویڈیو 22 مئی کا ہے جب پورے ملک میں عام انتخاب کے نتیجوں کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا تھا۔ اس ویڈیو کو شبھم بگھیل نے نتیجوں والے دن یعنی 23 مئی کو اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے پوسٹ کیا تھا اور ویڈیو میں شبھم اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک خاتون سمیت تین لوگوں کی بے رحمانہ پٹائی کرتا ہوا نظر آ رہا تھا۔
Published: 25 May 2019, 12:10 PM IST
بتایا جاتا ہے کہ ’شری رام سینا‘ کے صدر شبھم بگھیل نے گائے کا گوشت لے جانے کے شبہ میں مسلم نوجوانوں کی بے رحمی سے پٹائی کی اور ان سے ’جے شری رام‘ کے نعرے بھی لگوائے۔ دراصل شبھم کو کسی نے خبر دی تھی کہ کچھ لوگ گاڑی میں گائے کا گوشت لے جا رہے ہیں۔ یہ خبر ملتے ہی شبھم اپنے کچھ غنڈوں کے ساتھ پہنچا اور گاڑی میں بیٹھی خاتون، ایک شخص اور گاڑی ڈرائیور کی زبردست پٹائی شروع کر دی۔
Published: 25 May 2019, 12:10 PM IST
گاڑی کا ڈرائیور بار بار شری رام سینا کے غنڈوں سے چھوڑنے کی اپیل کر رہا تھا لیکن اس کی کوئی سنوائی نہیں ہو رہی تھی۔ لاٹھی اور ڈنڈوں سے اس کی خوب پٹائی ہو رہی تھی اور آس پاس کئی لوگ بھی جمع تھے۔ وہاں موجود سبھی لوگ تماش بنے اس پٹائی کو دیکھ رہے تھے اور کسی نے پولس کو خبر کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔ حد تو یہ ہے کہ جب خاتون کی پٹائی چپلوں سے کی جا رہی تھی تو ایک دیگر خاتون اس کی مزید پٹائی کرتی ہوئی نظر آئی۔ حالانکہ اس خاتون کا چہرہ نظر نہیں آیا لیکن چوڑی پہنے اس کا ہاتھ ویڈیو میں دکھائی پڑتا ہے جو اشارہ کرتے ہوئے مزید پٹائی کرنے کے لیے کہتی ہے۔
Published: 25 May 2019, 12:10 PM IST
حیرانی کی بات یہ ہے کہ 23 مئی کو شبھم نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا اور اب جب کہ یہ وائرل ہو چکا ہے تو پولس کی نیند کھلی ہے۔ پولس نے دعویٰ کیا ہے کہ سبھی پانچ ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ قابل غور بات یہ بھی ہے کہ شبھم کو 6 فروری میں ہی ضلع بدر کر دیا گیا تھا اور اس کا نام پہلے بھی گوشت کے شبہ پر پٹائی کے معاملوں میں آ چکا ہے۔ ضلع بدر کرنے کے باوجود وہ یہاں کیسے آیا اور یہ غنڈہ گردی کیوں ہوئی، یہ ایک بڑا سوال ہے۔
Published: 25 May 2019, 12:10 PM IST
اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے پی ایم مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور ٹوئٹ کیا ہے کہ ’’مودی کے ووٹروں کے ذریعہ پیدا کیے گئے وجیلنٹس اس طرح کا رویہ مسلمانوں کے ساتھ کرتے ہیں۔ نئے ہندوستان میں آپ کا استقبال ہے جو مشترک ہوگا اور جیسا کہ پی ایم نے اسے جمہوریت کا نقاب بتایا۔‘‘
Published: 25 May 2019, 12:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 25 May 2019, 12:10 PM IST
تصویر: پریس ریلیز