ملک میں موب لنچنگ کے واقعات لگاتار بڑھ رہے ہیں۔ 22 ستمبر کو ہی جھارکھنڈ میں موب لنچنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جو مختلف اخبارات کی سرخیاں بنیں، اور اب گجرات میں موب لنچنگ کی خبر سرخیاں بن رہی ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق گجرات کے جام نگر ضلع میں چوری کے شک میں ایک شخص کی سات لوگوں نے زبردست پٹائی کر دی۔ اس پٹائی کی وجہ سے نوجوان کی موت واقع ہو گئی۔
Published: undefined
پولس نے 23 ستمبر کو جام نگر میں ہوئی موب لنچنگ کی تفصیل میڈیا کے سامنے پیش کی۔ میدھ پور پولس تھانہ کے ایک افسر نے اس سلسلے میں بتایا کہ واقعہ موتی کھاوڑی گاؤں میں 22 ستمبر کو پیش آیا تھا۔ اس معاملے میں تین ملزموں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ مہلوک شخص کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ 35 سال کا تھا، لیکن فی الحال اس کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔
Published: undefined
مہلوک شخص سے متعلق کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ اتوار کی صبح دیوار پھاند کر کسی مکان کے اندر گھسنے کی کوشش کر رہا تھا۔ جب کچھ لوگوں نے اسے ایسا کرتے ہوئے دیکھا تو اسے پکڑ لیا اور پھر زبردست پٹائی شروع کر دی۔ پولس افسر کا کہنا ہے کہ چور ہونے کے شبہ کی وجہ سے لوگوں نے نوجوان کی لکڑی و پلاسٹک کی چھڑوں سے پٹائی کر دی۔ پٹائی اس قدر بے رحمی سے کی گئی تھی کہ جائے وقوع پر ہی نوجوان کی موت ہو گئی۔
Published: undefined
پولس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے تعلق سے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تین ملزمین کی گرفتاری بھی ہو گئی ہے۔ گرفتار ملزمین کے نام پربھاکر ترپاٹھی، یوگیش سنگھ اور منوج سنگھ بتائے جا رہے ہیں۔ پولس کے مطابق پربھاکر اور یوگیش اتر پردیش کے باشندے ہیں جب کہ منوج بہار کا رہنے والا ہے۔ دیگر ملازمین کی تلاش پولس کے ذریعہ کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined